User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: حصّہ اول: توحید

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    حصّہ اول: توحید


    💫اسلام کا پہلا رکن:💫

    🌹 توحید و رسالت کا اقرار:

    اسلام کا پہلا رکن دو حصوں پر مشتمل ہے:

    ✨ حصہ اول: اللہ کی واحدانیت کا اقرار
    ✨ حصہ دوم : اقرارِ رسالت


    🌹حصہ اول: توحید کا اقرار:

    یعنی دل اور زبان سے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ وہی حاجت روا اور مشکل کشا ہے۔ زندگی اور موت کا وہی مالک ہے۔ اولاد دینے والا، رزق پہنچانے والا، اور نفع و نقصان کا وہی مالک ہے۔ صرف وہی مختارِ کل ہے۔ باقی سب عاجز بندے ہیں۔ کوئی بھی اللہ کی ذات یا صفات اور حقوق و افعال میں اس کا شریک و ہمسر نہیں۔ وہ اپنی ذات کی طرح صفات میں بھی یکتا و لاثانی ہے۔

    💥شہادتِ توحید:
    شہادتِ توحید سے مراد یہ ہے کہ بندہ دل اور زبان سے یہ اقرار کرے کہ اس کائنات کا خالق و مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ وہ سب پر فائق ہے۔ وہ کسی کی اولاد ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔ صرف وہی عبادت کے لائق ہے۔ کسی اور کے لئے اس سے بڑھ کر عظمت و رفعت اور شانِ کبریائی کا تصور بھی محال ہے۔ وہی قادرِ مطلق ہے اور کسی کو اس پر کوئی طاقت نہیں۔
    اس کا ارادہ اتنا قوی اور غالب ہے کہ اسے کائنات میں سب مل کر بھی مغلوب نہیں کر سکتے۔ اس کی قوتیں اور تصرفات حدِ شمار سے باہر ہیں۔
    قرآن حکیم میں ارشاد ہوتا ہے:

    بے شک اللہ ہی یکتا معبود ہے۔ وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے لیئے کوئی اولاد ہو۔ (سب کچھ) اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ کا کار ساز ہونا کافی ہے۔
    (سورةالنساء: :آیت171)

    💥 ایمانِ مجمل:

    ایمانِ مجمل اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے اقرار کا بہترین اظہار ہے۔
    اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات و صفات میں کامل و اکمل جانتے اور مانتے ہوئے اسکے تمام احکامات کی بجا آوری کی جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو زبان و دل سے اپنا معبود مان کر اسکی اطاعت و فرمانبرداری میں سر تسلیمِ خم کرنا ہی ایمان کو کاملیت بخشتا ہے-

    💥(ایمانِ مجمل ترجمہ)
    میں ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے تمام ناموں اور صفات کے ساتھ ہے اور میں نے اس کے تمام احکام قبول کئے زبان سے اقرار کرتے ہوئے اور دل سے تصدیق کرتے ہوئے۔

    توحید ہماری زندگی کے ہر لمحہ کو اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے اور یہ ہماری سوچ، احساس اور عمل کے ساتھ دِل کی ہر دھڑکن میں یقین بن کر رچی بسی ہوئی ہونی چاہیے اور ہمیں اپنے خیالات و جذبات، دوستی دشمنی، محبت نفرت اور پسند و ناپسند سب کچھ اللہ کی مرضی کے تابع کرنا چاہئے۔ یہاں تک کہ نہ صرف ساری کوشش بلکہ جینا اور مرنا صرف اور صرف اللہ کے لئے ہو جائے کیونکہ اس کے بعد ہی ہمارے لیے ہماری زندگی کی روٹین میں باقی ارکانِ اسلام اور اُن کی بہترین طرح سے ادائیگی کا احساس بیدار ہوتا ہے اور تب ہی ہم انہیں ان کی ظاہری اور باطنی روح کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں۔

    🌹توحید کی اہمیت:

    جیسے پہلے رُکن میں توحید کا اقرار ہماری زندگی کے ہر لمحے پر محیط ہے اِس کے بعد نماز پورے دِن میں پانچ بار، روزے سال میں ایک ماہ، زکوٰة سال میں ایک بار، حج زندگی میں ایک بارہے، تو ارکانِ اِسلام کی اس ترتیب سے ہی ہمیں اچھی طرح سے توحید کی اہمیت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ پیارے آقائے دو جہاں علیہ الصلوٰة والسلام نے نہ صرف توحید کو یقین و ایمان بنا کر ہمارے دِلوں میں اتارنے کا سامان کیا بلکہ تمام ارکانِ اسلام کی ادائیگی کو بہت بہترین طرح سے اُن کی جزئیات کے ساتھ خود عملی طور پر کر کے دِکھایا اور واضح کیا۔
    Last edited by Admin-2; 02-26-2019 at 06:06 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •