💥 رسالت پر ایمان لانے کی شرط:
لہذا رسالت پرایمان لانے کی شرط یہ ہے کہ۔۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انسانیت کی طرف اللہ کا آخری رسول ماناجائے
اور
یہ عقیدہ رکھا جائے کہ رسول جوکچھ بتائے وہ حق ہے۔۔۔
جو کچھ کہے وہ سچ ہے
اور
جو عمل کرے وہ قابلِ اتباع ہے۔۔۔
ان کی بتائی ہوئی تمام باتوں پر عمل کرنا فرض ہے خواہ ان باتوں کا تعلق عبادات و معاملات، تہذیب و معاشرت، اخلاق و کردار یا زندگی کے کسی بھی شعبہ سے ہو۔۔۔
اس لیے کہ یہی اسوہ کامل ہے۔