💥تارکِ نماز کیلئے وعید:


نماز کو جہاں افضل ترین عبادت قرار دیا گیا ہے وہیں ترکِ نماز سب سے بڑا گناہ بھی ہے۔
جس طرح نماز انسان کو نیکی اور سعادت کی بلندیوں پر لے جاتی ہے اسی طرح ترکِ نماز سے ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

✨ قرآن حکیم میں ارشاد ہوتا ہے۔
اور نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سے مت ہو جاؤ۔
(سورةالروم:31)

یہ وعید سن کر ہر تارکِ صلوٰة کو لرز جانا چاہیے۔

✨ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ہی کو مسلمان اور کافر کے درمیان حدِ فاصل قرار دیا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جس نے (جان بوجھ) کر نماز ترک کی اس نے (گویا) کفر کیا۔
(صحیح ابن حبان