User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: فرض نمازوں کی رکعتیں وقت طریقہ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    فرض نمازوں کی رکعتیں وقت طریقہ

    🌹ارکانِ اسلام(نماز)

    🌹 فرض نمازیں:

    💥نمازِ فجر:

    🌸کل رکعتیں 4
    2 سنت مؤکدہ
    2 فرض

    ▪نمازِ فجر کا وقت:
    فجر کی نماز کا وقت صبحِ صادق طلوع ہونے سے لے کر سورج طلوع ہونے تک ہے۔

    ▪طریقہ:
    پہلے سنتیں ادا کی جائیں گی پھر دو فرض ادا کیے جائیں گے۔
    فجر کی سنتوں کی اہمیت کے پیش نظر شرعی حکم یہ ہے کہ جماعت میں تاخیر سے شامل ہونے کی صورت میں اندازہ کرلیں کہ اگر امام کے سلام پھیرنے سے قبل دو سنتیں ادا کی جا سکتی ہیں۔ تو پہلے سنتیں ادا کر لے اور پھر جماعت میں شامل ہو جائے۔ بصورتِ دیگر جماعت کے ساتھ شامل
    ہوجائے۔




    💥نمازِ ظہر:

    🌸کل رکعتیں 12
    4 سنت مؤ کدہ
    4 فرض
    2 سنت مؤ کدہ
    2 نفل

    ▪نمازِ ظہر کا وقت:
    ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے یعنی جب سورج آسمان کے درمیان سے مغرب کی جانب ڈھلنا شروع ہو۔ اور جب ہر چیز کا سایہ اس چیز کی مثل یعنی اس کی لمبائی کے برابر ہو جائے تو ظہر کی نماز کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔
    ▪مثال:
    کھلی جگہ پر زمین میں ایک میٹر لکڑی گاڑیں۔ جب لکڑی کا سایہ مشرق کی طرف بڑھنا شروع ہو تو نمازِ ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ اور جب لکڑی کا سایہ لکڑی کی مثل یعنی ایک میٹر ہو جائے تو نمازِ ظہر کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔





    💥 نمازِ عصر:

    🌸 کل رکعتیں 8
    4 سنت غیر مؤکدہ
    4 فرض

    ▪نمازِ عصر کا وقت:
    نمازِ ظہر کا وقت ختم ہونے پر نمازِ عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے یعنی جب اصلی سایہ مشرق کی طرف ایک مثل ہو جائے اور سورج غروب ہونے پر نماز عصر کا وقت ختم ہو جاتا ہے یعنی جب اصلی سایہ دو مثل ہو جائے۔

    ▪مثال:
    کھلی جگہ پر زمین میں ایک میٹر لکڑی گاڑیں۔ جب لکڑی کا سایہ لکڑی کی مثل یعنی ایک میٹر ہو جائے تو نمازِ عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور جب اس لکڑی کا سایہ بڑھتے بڑھتے دو مثل یعنی دو میٹر ہو جائے تو نمازِ عصر کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور یہ غروبِ آفتاب کا وقت ہوتا ہے۔






    💥نماز مغرب:

    🌸کل رکعتیں 7
    3 فرض
    2 سنت مؤکدہ
    2 نفل

    ▪نمازِ مغرب کا وقت:
    مغرب کا وقت غروبِ آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور غروبِ شفق یعنی آسمان سے سرخی غائب ہونے تک رہتا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔




    💥 نمازعشاء:

    🌸کل رکعتیں 17
    4سنت غیر مؤکدہ
    4 فرض
    2سنت مؤکدہ
    2 نفل
    3 وتر واجب
    2 نفل

    ▪نمازِ عشاءکا وقت:
    عشاءکی نماز کا وقت غروبِ شفق یعنی آسمان سے سرخی غائب ہونے کے فوراً بعد شروع ہو جاتا ہے اور طلوعِ فجر تک رہتا ہے۔ عشاء کا بہترین وقت درمیانی نصف رات تک ہے۔
    Last edited by Admin-2; 03-02-2019 at 04:47 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •