💥شرائطِ نماز:


ظاہری آداب و شرائط کی پابندی کیے بغیر شرعی اعتبار سے نماز نہیں ہوتی۔
اس لیے ظاہری آداب پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے کیونکہ جب تک ظاہری تقاضے پورے نہ ہوں گے اس وقت تک نماز میں روحانی لذت اور معراج کے ثمرات و برکات تک رسائی ناممکن ہے۔

🌸نماز کی چھ شرطیں:

▪1۔ طہارت یعنی نمازی کا بدن اور کپڑے پاک ہوں۔

▪2۔ نماز کی جگہ پاک ہو۔

▪3۔ سترِ عورت یعنی بدن کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے وہ چھپا ہوا ہو۔
مردکے لیے ستر ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے اور عورت کے لیے ہاتھوں، پاؤ ں اور چہرہ کے علاوہ سارا بدن ستر ہے۔

▪4۔ استقبالِ قبلہ یعنی منہ اور سینہ قبلہ کی طرف ہو۔

▪5۔ وقت یعنی نماز کا اپنے وقت پر پڑھنا

▪6۔ نیت کرنا، دل کے پکے ارادہ کا نام نیت ہے اگرچہ زبان سے کہنا مستحب ہے۔

نماز شروع کرنے سے پہلے ان شرطوں کا ہونا ضروری ہے ورنہ نماز نہیں ہوگی۔