💥 فرائض نماز:

💫 نماز کے سات فرائض ہیں:

▪1۔ تکبیرِ تحریمہ یعنی اللہُ اَکبر کہنا
▪2۔ قیام یعنی سیدھا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
(فرض، وتر واجب اور سنت نماز میں قیام فرض ہے، بلاعُذرِ صحیح اگر یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھے گا تو ادا نہیں ہوں گی۔ نفل نماز میں قیام فرض نہیں البتہ نفل نماز میں قیام اجر و ثواب کا باعث ہے۔

▪3۔ قرأت کرنا یعنی ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات یا ایک چھوٹی سورت پڑھنا
(فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنت، وتر واجب و نوافل کی ہررکعت میں قرأت کرنا فرض ہے جب کہ مقتدی کسی نماز میں قرأت نہیں کرے گا۔)

▪4۔ رکوع کرنا

▪5۔ سجدہ کرنا

▪6۔ قعدہِ اخیرہ یعنی نماز پوری کر کے آخر میں (التحیات پڑھنے کے لئے) بیٹھنا۔

▪7۔ خروج عنِ الصلوة یعنی دونوں طرف سلام پھیرنا

✨ اِن فرضوں میں سے ایک بھی فرض رہ جائے تو نماز نہیں ہوتی، نماز کو لوٹانا ہو گا یعنی نماز دوبارہ پڑھنا ہو گی۔