: واجباتِ نماز

نماز کے کچھ واجبات ہیں اگر ان میں سے کوئی بھولے سے چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو کر لینے سے نماز درست ہو جاتی ہے۔ اگر بھولے سے چھوٹ جانے پر سجدۂ سہو نہ کیا یا قصداً کسی واجب کو چھوڑ دیا تو اس نماز کو لوٹانا واجب ہو جاتا ہے پس اگر نہیں لوٹائے گا تو فاسق و گناہگار ہوگا کیونکہ ترکِ واجب سے نماز مکروہِ تحریمی ہوتی ہے اور اس کا لوٹانا واجب ہوتا ہے۔

🌷 واجبات نماز درج ذیل ہیں۔

1۔ فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں قرأت کرنا یعنی تنہا نماز پڑھنے والے یا باجماعت نماز میں اِمام، دونوں کے لیے قرأت کرنا واجب ہے۔
2۔ فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا۔
(چار فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورةفاتحہ پڑھنا افضل ہے۔ اگر سورة فاتحہ نہیں پڑھی تو گویا افضل عمل ترک ہو جائے گا اور اگر سورة فاتحہ نہیں پڑھی، تو اس کی جگہ تین مرتبہ سبحان اللہ پڑھیں۔ اور اگر تین دفعہ سبحان اللہ بھی نہیں پڑھی تو اتنی دیر خاموشی کے ساتھ کھڑے رہیں تو پھر بھی رکعت ہو جاتی ہے۔

⚡یعنی تین صورتیں ہیں:

🍃 ایک صورت یہ کہ اگر تیسری اور چوتھی رکعت میں سورة فاتحہ پڑھے اور اس کے ساتھ کوئی سورة نہ ملائیں تو یہ افضل ترین عمل ہے۔

🍃 دوسری صورت یہ کہ اگر سورة فاتحہ نہیں پڑھی تو اس کی جگہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہے۔

🍃 اگر یہ بھی نہ پڑھے تو خاموشی کے ساتھ قیام میں کھڑا رہے۔

ان تینوں میں سے کوئی ایک بھی صورت اختیار کر کے رکوع میں چلا جائے تو رکعت مکمل ہو جائے گی۔


3۔ فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب، سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات پڑھنا۔

4۔ سورہ فاتحہ کو کسی اور سورت سے پہلے پڑھنا

5۔ قرأ ت، رکوع، سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا۔
(قرأت میں قرآن کی ترتیب کا خیال رکھنا کہ اگر ایک جگہ سے کسی سورة یا آیت کی قرآت کی ہے تو پھر اگلی رکعت میں وہیں سے یا اس سے آگے ہی کہیں سے قرأت کرنی ہے۔ پچھلی کسی سورة یا آیت کو اگلی رکعت میں نہیں پڑھا جا سکتا)

6۔ قومہ کرنا یعنی رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا

7۔ جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھ جانا

8۔ تعدیلِ ارکان یعنی رکوع، سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا

9۔ قعدہِ اُولیٰ یعنی تین، چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد کے برابر بیٹھنا۔

10 دونوں قعدوں میں تشہد پڑھنا۔

▪11۔ امام کا نمازِ فجر، مغرب، عشاء، عیدین، تراویح اور رمضان المبارک کے وتروں میں بلند آواز سے قرأت کرنا اور ظہر و عصر کی نماز میں آہستہ پڑھنا۔

12۔ اَلسَّلَامُ عَلَیکُم وَرَحمَةُ اللہ کے ساتھ نماز ختم کرنا۔

13۔ وتر میں قنوت کے لیے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا۔

14۔ عیدین کی نمازوں میں زائد تکبیریں کہنا