User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: سنن نماز

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سنن نماز



    🌹ارکانِ اسلام (نماز)

    💥 سنن نماز:
    سُنن جمع ہے سنت کی اور نماز کی سنتیں وہ چیزیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں۔ ان کی تاکید فرض اور واجب کے برابر نہیں اسی لیے نماز میں اگر کوئی سنت چھوٹ جائے تو نماز نہیں ٹوٹتی بلکہ نماز ہو جاتی ہے۔
    کسی سنت کے چھوٹ جانے پر سجدۂ سہو بھی واجب نہیں ہوتا۔ مگر جان بوجھ کر کسی سنت کو چھوڑ دینا بہت بری بات ہے اور کسی سنت کو چھوڑنے والا سخت گنہگار ہوتا ہے۔

    🌸نماز میں سنتیں مندرجہ ذیل ہیں:
    1۔ تکبیر تحریمہ کے لیے ہاتھ اٹھانا۔
    مرد کا ہاتھ کشادہ کرتے ہوئے (ہاتھوں کو آستینوں سے نکال کر) کانوں کی لو تک لے جانا۔
    عورت کا ہاتھوں کو (آستینوں کے اندر رکھتے ہوئے) کشادہ کئے بغیر کندھوں تک لے جانا۔

    2۔ بوقتِ تکبیر سر نہ جھکانا۔

    3۔ تکبیر سے پہلے ہاتھ کا اٹھانا۔
    تکبیرِ قنوت اور تکبیراتِ عیدین میں ہاتھ اٹھا کر تکبیر کہے اور ان کے علاوہ کسی جگہ نماز میں ہاتھ اٹھانا سنت نہیں ہے۔

    4۔ جماعت میں امام کا بقدرِ حاجت بلند آواز سے اللہ اکبر اور سمع اللہ لمن حمدہ اور سلام اور دوسری تکبیریں کہنا۔

    ▪5۔ تکبیر کے فوراً بعد قیام میں
    مرد کا ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لینا ایسے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی کلائی کی پشت پر باندھے۔
    عورت کا سینے پر ہاتھ باندھ لینا ایسے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھے۔

    6۔ ثناء یعنی سبحٰنک اللھم پڑھنا۔

    7۔ تعوذ، یعنی اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھنا۔

    8۔ سورة فاتحہ کے ختم پر آمین کہنا۔






    9۔ ثناء، تعوذ، تسمیہ، کا آہستہ آواز میں پڑھنا اور سورة فاتحہ کے بعد آمین کا بھی آہستہ آواز میں پڑھنا۔

    10۔ فرض کی پچھلی دو رکعتوں میں صرف الحمد شریف پڑھنا۔

    11۔ رکوع کو جاتے وقت اللہ اکبر کہنا۔

    12۔ رکوع میں کم از کم تین بار تسبیح یعنی سبحان ربی العظیم پڑھنا۔

    13۔ رکوع میں
    مرد کا گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑنا اور انگلیاں خوب کھلی رکھنا۔
    عورت کا گھٹنوں پرصرف ہاتھ رکھنا کہ انگلیاں ساتھ ملی ہوں اور گھٹنوں پر زور نہ دینا۔

    14۔ رکوع میں مرد کا سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھنا اور عورت کا اتنا جھکنا کہ ہاتھ آسانی سے گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔

    15۔ جماعت میں رکوع سے سیدھا کھڑا ہوتے وقت امام کے لیے سمع اللہ لمن حمدہ کہنا اور مقتدی کے لیے ربنا لک الحمد کہنا اور منفرد (اکیلے نماز پڑھنے والا) کے لیے تسمیع و تحمید دونوں کہنا۔

    16۔ سجدہ کے لیے اور سجدہ سے اٹھنے کے لیے اللہ اکبر کہنا۔

    17۔ سجدہ میں جاتے وقت زمین پر پہلے گھٹنے رکھنا پھر ہاتھ، پھر ناک، پھر پیشانی اور جب سجدہ سے اٹھے تو پہلے پیشانی اٹھائے، پھر ناک، پھر ہاتھ، اور پھر گھٹنے۔

    18۔ سجدہ میں کم از کم تین بار سبحٰن ربی الاعلیٰ کہنا

    19۔ سجدہ اس طرح کرنا کہ
    مرد کے بازو کروٹوں (پہلوﺅں) سے، پیٹ رانوں سے اور کلائیاں زمین سے جدا ہوں مگر جب صف میں ہو تو بازو کروٹوں سے جدا نہ ہوں گے۔
    عورت (سمٹ کر سجدہ کرتے ہوئے) بازو کروٹوں سے، پیٹ رانوں سے، رانیں پنڈلیوں سے اور پنڈلیاں زمین سے ملا دے۔






    20۔ دونوں سجدوں کے درمیان مثلِ تشہد بیٹھنا اور ہاتھوں کا رانوں پر رکھنا۔

    مرد کا بایاں قدم بچھانا اور داہنا کھڑا رکھنا۔

    عورت کا اپنے پاؤں دائیں طرف نکال کر بچھاتے ہوئے الٹی سرین پر بیٹھنا۔

    21۔ سجدوں میں
    مرد کی ہاتھوں کی انگلیاں اپنی حالت پر قبلہ رو ہونا اور دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوں کا قبلہ رو ہونا اور یہ جب ہی ہو گا کہ انگلیوں کے پیٹ زمین پر لگے ہوں۔

    عورت کی ہاتھوں کی انگلیاں ملی ہوئی قبلہ رو اور پاؤں دائیں طرف نکالے ہوئے ہونا۔

    22۔ دوسری رکعت کے سجدوں سے فارغ ہونے کے بعد
    مرد کا بایاں پاؤں بچھا کر دونوں سرین اس پر رکھ کر بیٹھنا اور داہنا قدم کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیاں قبلہ رخ رہیں اور ہاتھ کی انگلیوں کو ان کی حالت پر چھوڑنا یوں کہ ان کے کنارے گھٹنوں کے پاس رہیں۔

    عورت کا اپنے پاؤں دائیں طرف نکال کر بچھاتے ہوئے الٹی سرین پر بیٹھنا اور ہاتھ کی انگلیوں کو ملاتے ہوئے کہ ان کے کنارے گھٹنوں کے پاس رہیں۔

    23۔ کلمۂ شہادت پر اشارہ کرنا، یوں کہ چھنگلی اور اس کے پاس والی کو بند کرے انگوٹھے اور بیچ کی انگلی کا حلقہ باندھے اور لا پر کلمہ کی انگلی اٹھائے اور الا پر نیچے رکھ دے اور ساتھ ہی سب انگلیاں سیدھی کر لے۔

    24۔ بعد تشہد دوسرے قعدہ میں درود شریف پڑھنا اور نوافل کے قعدہ اولیٰ میں بھی درود شریف پڑھنا مسنون ہے۔

    25۔ درود شریف کے بعد اپنے اور اپنے والدین اور مسلمان استادوں اور عام مسلمانوں کے لیے دعا کرنا۔

    26۔ پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا۔

    27 السلام علیکم ورحمتہ اللہ دو بار کہنا۔

    28 ۔ ہر طرف کے سلام میں اس طرف کے مقتدیوں (جماعت میں) اور کراماً کاتبین اور ان فرشتوں کی نیت کرنا جو اس کی حفاظت پر مقرر ہیں۔


    Last edited by Admin-2; 03-07-2019 at 04:22 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •