💥مستحبات نماز

وہ باتیں جن کے بجا لانے سے نماز میں حسن و خوبی آ جاتی ہے مستحبات نماز کہلاتی ہیں۔

🌸 نماز میں درج ذیل اُمور بجا لانا مستحب ہے۔

▪1۔ حَیَّ عَلَی الفَلَاحِ پر امام و مقتدی کا کھڑے ہونا۔

▪2۔ مرد تکبیر تحریمہ کے لیے کپڑے سے ہاتھ باہر نکالیں اور عورتیں اندر رکھیں۔

▪3۔ قیام میں سجدہ کی جگہ نگاہ رکھنا۔

▪4۔ حالتِ قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان کم از کم چار انگلیوں کا فاصلہ ہو۔

▪5۔ رکوع میں قدموں پر نظر رکھنا۔

▪6۔ سجدہ میں ناک کی نوک پر نظر رکھنا۔

▪7۔ قعدہ میں گود پر نظر رکھنا۔

▪8۔ سلام پھیرتے وقت دائیں اور بائیں جانب کے کندھے پر نظر رکھنا۔

▪9۔ جمائی کو آنے سے روکنا، نہ رکے تو حالتِ قیام میں دائیں ہاتھ سے منہ ڈھانک لیں اور دوسری حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پیٹھ سے۔

▪10۔ کھانسی روکنے کی کوشش کرنا۔