💥مفسدات نماز


بعض اعمال کی وجہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور اسے لوٹانا ضروری ہو جاتا ہے، انہیں مفسداتِ نماز کہتے ہیں۔

🌸 نماز کو فاسد بنانے والے اعمال درج ذیل ہیں۔

▪1۔ نماز میں بات چیت کرنا۔

▪2۔ سلام کرنا۔

▪3۔ سلام کا جواب دینا۔

▪4۔ درد اور مصیبت کی وجہ سے آہ و بکا کرنا یا اُف کہنا، لیکن جنت و دوزخ کے ذکر پر رونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔

▪5۔ چھینک آنے پر اَلحَمدُ للہ کہنا۔
( بغیر سوچے فوراً الحمدللہ کہے تو جائز ہو گالیکن اس کے علاوہ صورت میں نہیں)

▪6۔ کسی کی چھینک پر یَرحَمُکَ اللہ یا کسی کے جواب میں یَھدیکُمُ اللہ کہنا۔

▪7۔ بُری خبر پر اِنَّالِلہ ِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ پڑھنا۔

▪8۔ اچھی خبر پر اَلحَمدُ ِللہ کہنا۔

▪9۔ دیکھ کر قرآن پڑھنا۔

▪10۔ کھانا پینا۔

▪11۔ عملِ کثیر یعنی ایسا کام کرنا کہ دیکھنے والا یہ گمان کرے کہ وہ نماز میں نہیں ہے۔

▪12۔ نمازی کا اپنے امام کے سوا کسی اور کو لقمہ دینا (یعنی غلطی پر تصحیح کرنا)

▪13۔ قہقہہ کے ساتھ ہنسنا۔