💥 مکروہاتِ نماز:

بعض امور کی وجہ سے نماز ناقص ہو جاتی ہے یعنی نمازی نماز کے اصل اَجر و ثواب اور کمال سے محروم رہتا ہے، انہیں مکروہاتِ نماز کہتے ہیں۔ ان سے اِجتناب کرنا چاہیے۔

ہر ایسا کام جو نماز میں اللہ کی طرف سے توجہ ہٹا دے مکروہ ہے۔

🌸 نماز کو مکروہ بنانے والے امور درج ذیل ہیں۔

▪1۔ داڑھی، بدن یا کپڑوں سے کھیلنا۔

▪2۔ اِدھر اُدھر منہ پھیر کر دیکھنا۔

▪3۔ آسمان کی طرف دیکھنا۔

▪4۔ کمر یا کولہے وغیرہ پر ہاتھ رکھنا۔

▪5 کپڑا سمیٹنا۔

▪6۔ سَدلِ ثوب یعنی کپڑا لٹکانا مثلاً سر یا کندھوں پر اس طرح ڈالنا کہ دونوں کنارے لٹکتے ہوں۔

▪7۔ آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی رکھنا۔

▪8۔ انگلیاں چٹخانا۔

▪9۔ بول و براز (پاخانہ/پیشاب) یا ہوا کے غلبے کے وقت نماز ادا کرنا۔ اگر دورانِ نماز میں یہ کیفیت پیدا ہو جائے اور وقت میں بھی گنجائش ہو تو نماز توڑ دینا واجب ہے۔

▪10۔ قعدہ یا سجدوں کے درمیان جلسہ میں گھٹنوں کو سینے سے لگانا۔

▪11۔ بلاوجہ کھنکارنا۔

▪12 ۔ ناک و منہ کو چھپانا۔

▪13۔ جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اس کو پہن کر نماز پڑھنا۔

▪14۔ کسی کے منہ کے سامنے نماز پڑھنا۔

▪15 ۔پگڑی یا عمامہ اس طرح باندھنا کہ درمیان سے سر ننگا ہو۔

▪16۔ کسی واجب کو ترک کرنا مثلاً رکوع میں کمر سیدھی نہ کرنا، قومہ یا جلسہ میں سیدھے ہونے سے پہلے سجدہ کو چلے جانا۔

▪17۔ قیام کے علاوہ اور کسی جگہ پر قرآنِ حکیم پڑھنا۔

▪18۔ رکوع میں قرآت ختم کرنا۔

▪19۔ صرف شلوار یا چادر باندھ کر نماز پڑھنا۔

▪20۔ امام سے پہلے رکوع و سجود میں جانا یا اٹھنا۔

▪21۔ قیام کے علاوہ نماز میں کسی اور جگہ قرآنِ حکیم پڑھنا۔

▪22۔ چلتے ہوئے تکبیر تحریمہ کہنا۔

▪23۔ امام کا کسی آنے والے کی خاطر نماز کو بِلا وجہ لمبا کرنا۔

▪24 قبر کے سامنے نماز پڑھنا

▪25۔ غصب کی ہوئی زمین/مکان/کھیت میں نماز پڑھنا۔

▪26۔ الٹا کپڑا پہن/اوڑھ کر نماز پڑھنا۔

▪27۔ اچکن وغیرہ کے بٹن کھول کر نماز پڑھنا جبکہ نیچے قمیض بھی نہ ہو۔