User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: نماز پڑھنے کا طریقہ:

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    نماز پڑھنے کا طریقہ:

    💥نماز پڑھنے کا طریقہ:

    ▪نماز شروع کرنے سے پہلے
    نماز پڑھنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ نمازی کا بدن، کپڑے اور نماز کی جگہ پاک ہو اور نماز کا وقت ہو گیا ہو۔
    پھر باوضو قبلہ کی طرف منہ کر کے دونوں پاؤں کے درمیان چار انگلیوں کا فاصلہ رکھنا مرد و عورت دونوں کے لیے مستحب ہے۔ اور پاؤں ٹیڑھے نہ رکھے بلکہ انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔
    جو نماز پڑھنی ہے اس کا دل سے ارادہ کرے اور زبان سے کہنا مستحب ہے۔

    ▪تکبیرِ تحریمہ کے لیے :
    مرد ہاتھ کشادہ کرتے ہوئے (ہاتھوں کو آستینوں سے نکال کر) کانوں کی لو تک لے جائے۔
    عورت ہاتھوں کو (آستینوں کے اندر رکھتے ہوئے) کشادہ کیے بغیر کندھوں تک لے آئے۔ اس طرح کہ مرد و عورت کی ہتھیلیاں قبلہ رُخ ہوں۔ اللہُ اَکبَر کہتے ہوئے ہاتھ نیچے لائے۔
    (مرد و عورت تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے اپنا چہرہ اور نگاہیں کعبة اللہ کی سمت رکھے۔ اس طرح کہ جیسے اپنے سامنے کعبة اللہ کو دیکھ رہا ہو)

    ▪ تکبیر کے فوراً بعد قیام میں:
    مرد ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لے اس طرح کہ داہنی ہتھیلی بائیں کلائی کے سرے پر ہو اور بیچ کی تین انگلیاں بائیں کلائی کی پشت پر اور انگوٹھا اور چھنگلیا کلائی کے اغل بغل ہوں۔
    عورت سینے پر ہاتھ باندھ لے اسطرح کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی پشت پر ہو۔

    مرد و عورت اس طرح نظر سجدہ کی جگہ پر رکھے اور ثناء پڑھے۔ پھر تعوذ، تسمیہ، سورة فاتحہ اور ساتھ کوئی چھوٹی سورة ملا لے۔

    ▪پھراللہُ اَکبَرُ کہتے ہوئے رکوع میں جائے :

    رکوع میں مرد گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑ ے اور انگلیاں خوب کھلی رکھے۔ اور سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھے۔

    عورت گھٹنوں پر صرف ہاتھ رکھے ایسے کہ انگلیاں ساتھ ملی ہوں اور گھٹنوں پر زور نہ دے۔ اور اتنا جھکے کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔

    ۔ اسطرح مرد و عورت کم سے کم تین بار رکوع کی تسبیح کہے۔
    ۔ جماعت میں صرف امام تسمیع کہے۔
    (اگر جماعت ہو تو پھر رکوع سے اٹھتے ہوئے صرف امام تسمیع (سَمِعَ اللہ ُ لِمَن حَمِدَہُ) کہے۔ )

    ۔ تنہا نماز پڑھنے والا تسمیع پڑھے۔
    پھر دونوں ہاتھ چھوڑ کر سیدھا کھڑا ہوجائے اور مقتدی تحمید (رَبَّنَا لَکَ الحَمدُ) کہے۔

    ۔ تنہا نماز پڑھنے والا اور جماعت سے پڑھنے والا دونوں تحمید کہیں۔

    ▪پھر اللہُ اَکبَر کہتے ہوئے سجدہ میں جائے:
    سجدہ اس طرح کرے کہ پہلے گھٹنے پھر دونوں ہاتھ زمین پر رکھے، پھر ناک اور پھر پیشانی خوب جمائے اور چہرہ دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھے۔

    مرد کے بازو کروٹوں سے، پیٹ رانوں سے، اور کلائیاں زمین سے جدا ہوں مگر جب صف میں ہو تو بازو کروٹوں سے جدا نہ ہوں گے۔ اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے پیٹ قبلہ رُو زمین پر جمے ہوئے ہوں۔
    عورت (سمٹ کر سجدہ کرتے ہوئے) بازو کروٹوں سے، پیٹ رانوں سے، رانیں پنڈلیوں سے اور پنڈلیاں زمین سے ملا دے ،اور پاؤں ایک طرف نکال دے۔

    ۔ اس طرح مرد و عورت کم سے کم تین بار سجدہ کی تسبیح پڑھے۔

    ▪ پھر اللہُ اَکبَرکہتا ہوا دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ میں:
    مثلِ تشہد کے بیٹھے اور ہاتھوں کو رانوں پر رکھے۔

    مرد بایاں قدم بچھائے اور داہنا قدم انگلیاں قبلہ رخ کیے کھڑا رکھے۔
    عورت اپنے پاؤں دائیں طرف نکال کر بچھاتے ہوئے الٹی سرین پر بیٹھے۔

    ۔ اسی طرح جلسہ سے اللہُ اَکبَرکہتا ہوئے دوسرا سجدہ کرے اور

    ۔ پھراللہُ اَکبَر کہتا ہوئے کھڑا ہو جائے۔
    ▪پھر تسمیہ، فاتحہ اور کوئی سورة پڑھ کر اسی طرح رکوع و سجود کرے:
    لیکن امام کے پیچھے مقتدی تسمیہ، فاتحہ اور سورة نہیں پڑھے گا بلکہ خاموش کھڑا رہے گا۔

    ▪دوسری رکعت کے سجدوں سے فارغ ہونے کے بعد
    مرد بایاں پاؤں بچھا کر دونوں سرین اس پر رکھ کر بیٹھے اور داہنا قدم کھڑا رکھے کہ اس کی انگلیاں قبلہ رخ رہیں اور ہاتھ کی انگلیوں کو ان کی حالت پر چھوڑنا یوں کہ ان کے کنارے گھٹنوں کے پاس رہیں۔

    عورت اپنے پاؤں دائیں طرف نکال کر بچھاتے ہوئے الٹی سرین پر بیٹھے اور ہاتھ کی انگلیوں کو ملاتے ہوئے کہ ان کے کنارے گھٹنوں کے پاس رہیں اور تشہد پڑھے۔

    ▪جب تشہد میں کلمہ لَا پر پہنچے تو داہنے ہاتھ کی بیچ کی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنائے اور چھنگلی اور اس کے پاس والی انگلی کو ہتھیلی سے ملادے اور لفظ لَا پر شہادت کی انگلی اٹھائے اور اِلاَّ پر گرا دے اور سب انگلیاں فوراً سیدھی کر دے۔

    ۔ اگر دو رکعت والی نماز ہے تو اس تشہد کے بعد درودِ ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔
    ▪چار رکعت نماز کا طریقہ:

    اگر چار رکعت والی نماز ہے تو تشہد کے بعد اللہ ُاَکبَرُ کہہ کر کھڑا ہو جائے اور
    دونوں رکعتوں میں

    ۔ اگر فرض ہوں تو صرف تسمیہ اور سورة فاتحہ پڑھ کر رکوع و سجود کرے اور

    ۔ اگر سنت و نفل ہوں تو سورة فاتحہ کے بعد کوئی اور سورة بھی پڑھے۔
    لیکن امام کے پیچھے مقتدی تسمیہ اور فاتحہ نہیں پڑھے گا بلکہ خاموش کھڑا رہے گا۔

    پھر چار رکعتیں پوری کر کے بیٹھ جائے اور تشہد، درودِ ابراہیمی اور دعا پڑھے۔

    پھر نماز ختم کرنے کے لیے
    پہلے دائیں اور پھر بائیں طرف منہ کر کے سلام کہے۔

    ۔ داہنی طرف کے سلام میں داہنی طرف کے فرشتوں اور نمازیوں کی نیت کرے کہ میں ان کو سلام کہہ رہا ہوں۔

    ۔ اور بائیں طرف کے سلام میں بائیں طرف کے فرشتوں اور نمازیوں کی نیت کرے۔

    ۔ اورجس طرف امام ہو اس طرف کے سلام میں امام کی نیت بھی کرے۔

    اسی طرح امام بھی دونوں طرف کے سلاموں میں فرشتوں اور مقتدیوں کی نیت کرے ۔ جب تنہا ہو تو دونوں طرف کے فرشتوں کی نیت کرے۔

    Last edited by Admin-2; 03-09-2019 at 05:51 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •