💥سنتِ مؤکدہ و غیرہ مؤکدہ کی ادائیگی کا فرق:


🌸سنتِ مؤکدہ :
سنتِ مؤکدہ وہ ہوتی ہے جو پیارے آقائے دو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیادہ تر باقاعدگی کے ساتھ ادا کی اور بہت کم چھوڑی۔ جیسے کہ فجر کی نماز فرض سے پہلے 2 سنت۔۔۔

▪طریقہ:
اگر چار رکعت سنتِ مؤکدہ ہیں تو دوسری رکعت کے بعد قعدہ میں تشہد پورا پڑھنے کے بعد اور درودِ ابراہیمی سے قبل کھڑے ہو جائیں۔ تیسری اور چوتھی رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد کوئی سورة ملا کر معمول کے مطابق قعدہِ اخیرہ میں تشہد، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیں گے۔


🌸سنتِ غیر مؤکدہ:
سنتِ غیر مؤکدہ وہ ہوتی ہیں جو پیارے آقا ئے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی پڑِھیں اور کبھی چھوڑِیں۔ باقاعدگی سے زیادہ ادا نہیں کیی۔
اس کو پڑھنے والے کے لئے اجر و ثواب ہے لیکن چھوڑنے پر گناہ نہیں اور نہ ہی یہ ناپسندیدگی میں آتا ہے۔

▪طریقہ :
سنتِ غیر مؤکدہ میں دوسری رکعت میں تشہد کے بعد درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر کھڑے ہوجائیں گے اور تیسری رکعت میں سورة فاتحہ سے پہلے ثناء پڑھیں گے۔ بقیہ نماز مؤکدہ سنتوں کی طرح ادا کریں گے آخر میں تشہد، درودِ ابراہیمی، دعا اور سلام پھیر کر نماز مکمل کر لیں گے۔