💥مریض کی نماز کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث :


حضرت عمران بن حسینؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں:
مجھے بواسیر کی شکایت تھی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
کھڑے ہو کر نماز پڑھو اگر اس کی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر پڑھ لو۔
نسائی میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اگر طاقت نہ ہو تو لیٹ کر پڑھو، اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا۔
(صحیح بخاری، ابوداؤد، ترمذی، نسائی)

حضرت جابرؓ سے اور طبرانی نے حضرت عمر ؓ سے نقل کیا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بیمار کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے تو اسے تکیے پر نماز پڑھتے دیکھا۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکیہ لے کر دور پھینک دیا تو اس آدمی نے ایک لکڑی پکڑ لی تاکہ اس پر سجدہ کرے۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ لکڑی بھی لے کر دور پھینک دی اور ساتھ ہی فرمایا:
زمین پر نماز پڑھو اگر طاقت ہو ورنہ اشارے سے پڑھو اور سجدہ رکوع سے زیادہ پست کرو۔