💥 تیمم کا طریقہ

تیمم کی نیت کیجئے (نیت دل کے ارادے کا نام ہے زبان سے بھی کہہ لیں تو بہتر ہے مثلاً یوں کہے کہ بے وضوئی یا بے غسلی یا دونوں سے پاکی حاصل کرنے اور نماز جائز ہونے کے لیے تیمم کرتی/ کرتاہوں)

▪ بسم اللہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کشادہ کر کے کسی ایسی پاک چیز پر جو زمین کی قسم (مثلاً پتھر، چونا، اینٹ، دیوار، مٹی وغیرہ) سے ہو مار کر لوٹ لیجیے ( یعنی آگے بڑھائیے اور پیچھے لائیے) اور اگر زیادہ گرد لگ جائے توجھاڑ لیجئیے اور اس سے سارے منہ کا اس طرح مسح کیجئیے کہ کوئی حصہ رہ نہ جائے اگر بال برابر بھی جگہ رہ گئی تو تیمم نہ ہو گا۔

▪ مرد داڑھی کا بھی مسح کریں۔
پھر دوسری بار اسی طرح ہاتھ زمین پر مار کر دونوں ہاتھوں کا ناخنوں سے لیکر کہنیوں سمیت مسح کیجیے۔

▪ عورت نے کنگن، چوڑیاں، جتنے زیور ہاتھ میں پہنے ہوں تو سب کو ہٹا کر یا اتار کر جلد کے ہر حصے پر ہاتھ پہنچائے۔

▪ اگر ذرہ برابر بھی کوئی جگہ رہ گئی تو تیمم نہ ہو گا۔

▪تیمم کے مسح کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ الٹے ہاتھ کے انگوٹھے کے علاوہ چار انگلیوں کا پیٹ سیدھے ہاتھ کی پشت پر رکھیے اور انگلیوں کے سروں سے کہنیوں تک لے جائیے۔

▪اور پھر وہاں سے الٹے ہی ہاتھ کی ہتھیلی سے سیدھے بازو کے پیٹ کو مس کرتے گِٹے تک لائیے۔ اور الٹے انگوٹھے کے پیٹ سے سیدھے انگوٹھے کی پشت کا مسح کیجیے۔

▪اسی طرح سیدھے ہاتھ سے الٹے ہاتھ اور بازو کا مسح کیجئیے۔

▪اور اگر ایک دم پوری ہتھیلی اور انگلیوں سے بازؤں کا مسح کر لیا تب بھی تیمم ہو گیا۔

▪تیمم میں سر اور پاؤ ں کا مسح نہیں ہے۔