💥زکوٰة کا مال کن لوگوں پر جائز نہیں:

⚡1 اس شخص کو جس کے پاس حاجتِ اصلیہ سے زائد نصابِ مال موجود ہے۔

⚡2 ۔ بنی ہاشم یعنی حضرت علی کرم اللہ وجہہ، حضرت جعفرؓ، حضرت عقیلؓ، حضرت عباسؓ، حضرت حارث بن عبد المطبؓ کی اولاد کو زکوٰة دینا جائز نہیں۔

⚡3۔ اپنے ماں، باپ، دادا، دادی، نانا، نانی کو زکوٰة دینا جائز نہیں۔

⚡4۔ اپنے بیٹے، بیٹی، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی کو زکوٰة دینا جائز نہیں۔

⚡5۔ شوہر اپنی بیوی کو اور بیوی اپنے شوہر کو زکوٰة نہیں دے سکتے۔ اسی طرح صدقہ فطر یا کفارہ بھی نہیں دیا جا سکتا۔

⚡6 کسی کافر و مرتد یا بد مذہب کو زکوٰة دینا جائز نہیں۔