💥 روزہ توڑنے والی چیزیں:


⚡1. عمداً (جان بوجھ کر) کھانے پینے یا جماع کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر بھول کر کھا پی لیا، جماع کر لیا تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔

⚡2. ہر قسم کی تمباکو نوشی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

⚡3. دانتوں میں رکی ہوئی چنے کے برابر یا اس سے کم چیز نگل کر کھا لی تو بھی روزہ جاتا رہا۔

⚡4. نتھنوں میں دوا چڑھائی یا کان میں تیل ڈالا یا دوائی، تیل وغیرہ حلق میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔ لیکن سادہ پانی اگر کان میں چلا گیا۔ اس سے یا کلی وغیرہ چاہے جتنی کثرت سے کر لیں بشرطیکہ حلق کے اندر نہ جائے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

⚡5. قصداً منہ بھر کر قے کی تو روزہ ٹوٹ گیا۔ بلا اختیار اور بِلا قصد قے ہو گئی تو اگر منہ بھر کر ہوئی اور کوئی قطرہ واپس حلق سے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر منہ بھر کر نہیں ہوئی اور اس کے چند قطرے واپس چلے گئے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

⚡6. خون تھوک کے ساتھ پیٹ میں چلا گیا اور خون تھوک پر غالب تھا تو روزہ ٹوٹ گیا ورنہ نہیں۔

⚡7. کنکری، لوہے کا ٹکڑا یا کسی ایسی چیز کا کھا لینا جو عام طور پر نہیں کھائی جاتی تو بھی روزہ ٹوٹ گیا۔

⚡8. منہ میں کوئی ایسی رنگین چیز رکھی جس سے تھوک پر اس کا رنگ غالب آ گیا اور وہ تھوک اس نے نگل لی تو روزہ جاتا رہا۔

🌹نوٹ: ماہِ رمضان میں اگر اتفاق سے کسی کا روزہ ٹوٹ گیا تو روزہ ٹوٹنے کے بعد بھی کچھ کھائے پیئے نہیں بلکہ سارا دن روزہ داروں کی طرح رہنا ضروری ہے۔