💥 روزہ کے مکروہات:


مندرجہ ذیل امور روزہ کے مکروہات ہیں:

⚡1 جھوٹ، غیبت، چغلی، گالی گلوچ کرنا یا کسی کو تکلیف دینا۔

⚡2 روزہ دار کا کوئی چیز بِلاوجہ زبان پر رکھ کر چبانا یا چبا کر اگل دینا وغیرہ

⚡3 قولاً یا عملاً جنسی رغبت اور شہوانی جذبات برانگیختہ کرنے والے (ابھارنے والے) امور۔

⚡4 روزہ کی حالت میں پانی چڑھانے یا کلی کرنے میں زیادتی کرنا۔

⚡5 پیاس کی حالت میں پانی کے غرغرے کرنا کیونکہ اس صورت سے روزہ ضائع ہونے کا قوی امکان ہے۔

🌹نوٹ: علاوہ ازیں غسل کرنا، ٹھنڈا پانی سر پہ ڈالنا، کلی کرنا، سادہ مسواک کرنا، سرمہ لگانا، بدن پر تیل ملنا، خوشبو لگانا یا سونگھنا مکروہاتِ روزہ میں شمار نہیں ہوتے۔