User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: صدقۂ فطر کا بیان

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    صدقۂ فطر کا بیان

    💥 صدقۂ فطر کا بیان:

    ▪1۔ صدقۂ فطر کی مقدار یہ ہے کہ اگر گیہوں یا گیہوں کا آٹا ہو تو آدھا صاع دیں اور جو یا جو کا آٹا ہو یا کھجور ہو تو ایک صاع دیں۔ نئے وزن کے مطابق ایک صاع کا وزن چار کلو اور تقریباً چورانوے(94) گرام ہوتا ہے اور آدھا صاع کا وزن دو کلو اور تقریباً پنتالیس(45) گرام ہوتا ہے۔صدقۂ فطر میں اگر غلہ یا کپڑے کی بجائے قیمت دیدے تو زیادہ اچھا ہے۔

    ▪2۔ صدقۂ فطر دینے کے لیئے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اس لئیے اگر بیماری یا سفر کی وجہ سے یا معاذاللہ بِلا عذر اپنی شرارت سے روزہ نہ رکھا تب بھی ہر صورت میں صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے۔

    ▪3۔ جن لوگوں کو زکوٰة دینا جائز ہے وہی لوگ صدقۂ فطر کے بھی مستحق ہیں۔

    ▪4۔ کسی شخص کے پاس ضروری اسباب (یعنی اپنی حاجت) سے زیادہ مال و اسباب ہے اور وہ قرضدار بھی ہے تو یہ اندازہ کر کے دیکھا جائے کہ قرضہ ادا کرنے کے بعد کتنا مال بچتا ہے، اگر اتنی قیمت کا مال بچ جائے جتنے پر زکوٰة واجب ہوتی ہے تو اس پر صدقۂ فطر واجب ہے، اور اتنی مقدار سے کم ہو تو واجب نہیں۔

    ▪5۔ ایک آدمی صدقۂ فطر ایک محتاج کو یا تھوڑا تھوڑا کئی کو دے سکتا ہے۔ کئی آدمی مل کر ایک محتاج کو بھی صدقۂ فطر دے سکتے ہیں لیکن وہ صدقۂ فطر اتنا زیادہ نہ ہو کہ مقدار زکوٰة کو پہنچ جائے۔

    ▪6۔ ہر مالکِ نصاب پر اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی ایک ایک صدقۂ فطر دینا واجب ہے۔ ایسے ہی جو بچہ عید کے دن صبح صادق سے پہلے پیدا ہو، اس کا بھی صدقۂ فطر دیا جائے۔

    ▪7۔ باپ نہ ہو تو دادا باپ کی جگہ یعنی وہ اپنے یتیم پوتے اور پوتی کی طرف سے صدقۂ فطر دے گا۔ اپنی عورت اور بالغ اولاد کا صدقۂ فطر اس کے ذمے واجب نہیں۔

    ▪8۔ ماں، باپ، دادا، دادی، نابالغ بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں کے صدقۂ فطر اس کے ذمے واجب نہیں اور بغیر حکم ادا نہیں کر سکتا۔

    ▪9۔ اگر کوئی شخص عید کے دن صبح صادق سے پہلے مر گیا تو اس پر صدقۂ فطر واجب نہیں، اس کے چھوڑے ہوئے مال میں سے صدقۂ فطر نہ دیا جائے۔

    ▪10۔ اگر صدقۂ فطر کوئی شخص رمضان میں دے دے تو دوبارہ دینے کی ضرورت نہیں۔ مستحب اور زیادہ ثواب کی بات یہ ہے کہ عید کے دن صبح صادق کے بعد سے لے کر عید کی نماز پڑھنے کے لیے جانے سے پہلے صدقۂ فطر ادا کر دیا جائے۔ اگر کوئی شخص عید کے دن صدقۂ فطر نہ دے سکا تو بعد میں دے۔

    💫حدیث مبارکہ:
    جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

    جس شخص نے عید کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کر دیا تو یہ زکوٰةِ مقبولہ ہے اور جس شخص نے عید کی نماز کے بعد ادا کیا تو وہ صدقوں میں ایک صدقہ ہے۔

    💥 صدقہ کرنے کی فضیلت:

    زکوٰة و عُشر اور صدقۂ فطر یہ تینوں واجب ہیں۔ جو ان تینوں کو ادا نہ کرے گا، سخت گنہگار ہو گا۔ مگر ان کے علاوہ صدقہ دینے اور خدا کی راہ میں خیرات کرنے کا بھی بہت بڑا ثواب ہے اور دنیا و آخرت میں اس کے بڑے بڑے فوائد و منافع ہیں۔ چنانچہ یہاں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق صدقہ کی فضیلت مزید بہترین طریقے سے واضح ہو گی۔

    ▪حدیثِ مبارکہ:

    حضرت انسؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
    جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا فرمایا تو ہلنے لگی۔ اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کو پیدا فرمایا اور زمین کو پہاڑوں کے سہارے سے ٹھہرا دیا۔ یہ دیکھ کر فرشتوں کو پہاڑوں کی طاقت پر بڑا تعجب ہوا اور انہوں نے عرض کی کہ

    اے پروردگار! کیا تیری مخلوق میں پہاڑوں سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟؟؟
    اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ ہاں، لوہا۔
    فرشتوں نے عرض کیا کہ
    تیری مخلوق میں لوہے سے بڑھ کر طاقتور چیز ہے؟؟؟
    تو فرمایا کہ ہاں آگ۔
    پھر فرشتوں نے پوچھا کہ کیا آگ سے بھی بڑھ کر کوئی طاقت والی چیز تیری مخلوق میں ہے؟؟؟
    اللہ نے فرمایا، ہاں...پانی۔
    پھر فرشتوں نے سوال کیا کہ
    کیا تیری مخلوق میں پانی سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے؟؟؟
    تو ارشاد ہوا کہ ہاں، ہوا...
    یہ سن کر فرشتوں نے دریافت کیا کہ
    کیا تیری مخلوق میں ہوا سے بھی بڑھ کر طاقت رکھنے والی کوئی چیز ہے؟؟؟
    تو فرمایا ہاں، ابنِ آدم اپنے داہنے ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ سے چھپائے۔

    مطلب یہ ہے کہ اس قدر
    چھپا کر صدقہ دے کہ دائیں ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو۔ یہ صدقہ پہاڑ، لوہا، آگ، پانی، ہوا اور تمام چیزوں سے بڑھ کر طاقتور ہے۔

    Last edited by Admin-2; 03-13-2019 at 02:42 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •