🌹ارکانِ اسلام(حج)

💥حج کا معنی و مفہوم:

حج کا لغوی معنی زیارت کے قصد کے ہیں۔ کعبتہ اللہ کی زیارت کے لیے متعین وقت میں مخصوص طریقہ کے مطابق سفر کرنے کو حج کہا جاتا ہے۔ حج مالی اور بدنی ہر قسم کی عبادت کا مجموعہ ہے۔

💥حج کی فضیلت و اہمیت:

حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ہے اور یہ زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ حج ایک جامع عبادت ہے۔ حاجی حج کے دوران اسلام کی اہم عبادت ادا کرتے ہیں اور دوسری عبادات بھی کرتے ہیں جو حج کے ساتھ مخصوص ہیں۔ حج کے تمام مناسک بذات خود عبادت ہیں جنہیں حاجی کے لیے ادا کرنا ضروری ہے۔ یہ بات حج کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

مناسکِ حج کو نماز، زکوٰة، نفاق، روزہ اور حجرات کہا گیا ہے۔ اس لیے تمام عبادات کی روح ایک حج میں موجود ہے۔ یہ تمام عبادات کا مجموعہ ہے۔ اس جامع عبادت کو جب ایک مسلمان ادا کرتا ہے تواس کی زبان سے جو کلمات جاری ہوتے ہیں وہ یہ ہیں۔
بے شک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی، موت اللہ ہی کے لیے ہے۔ تمام جہانوں کا مالک ہے کوئی شریک نہیں۔
(سورة الانعام: 162)