💥 حج کی شرائط:

حج کی شرائط درج ذیل ہیں:

💫1 مسلمان ہونا:
حج کے وجوب کے لیے فرد کا مسلمان ہونا شرطِ اولین ہے اگر کوئی شخص اسلام کے کسی بنیادی رکن کا منکر ہو یا شعائر اللہ کے ساتھ استہزاء (ہنسی مذاق) کرتا ہو، فقہاءکے نزدیک اس کا اسلام پر ہونا مشتبہ اور محلِ نظر ہے۔

💫2 عقل مند ہونا:
دیوانہ یا مجنون یا جس کے ہوش و حواس قائم نہ ہوں اس پر حج واجب نہیں۔

💫3 بالغ ہونا:
نابالغ بچوں پر حج واجب نہیں حج کے وجوب کے لیے فرد کا بالغ ہونا شرط ہے۔

💫4۔ صاحبِ استطاعت ہونا:
حج کے وجوب کے لئیے فرد کا صاحبِ استطاعت ہونا ضروری ہے کہ وہ راستے کے اخراجات اور دوسرے لوازمات کا متحمل ہو۔

💫5 تندرست ہونا:
کسی ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہو جس کی وجہ سے اس کے لیے یہ سفر کرنا ممکن ہی نہ ہو۔ البتہ ایسا آدمی جو نابینا یا لنگڑا وغیرہ ہو اور اس میں وجوبِ حج کی دیگر شرائطِ اہتمام پائی جائیں، تو وہ دوسرے کی مدد سے حج کر سکتا ہے۔

💫6۔ آزاد ہونا:
فرد کا آزاد ہو نا وجوبِ حج کے لئیے شرط ہے۔

💫7 راستے میں امن و امان ہونا:
وجوبِ حج کے لئیے ضروری ہے کہ راستہ تمام خطرات مثلاََ دشمنی و رہزنی وغیرہ سے محفوظ و مامون ہو۔

💫8۔ جان کا خوف نہ ہونا:
کسی جابر حکمران یا دشمن کی طرف سے جان کا خوف بھی وجوبِ حج کو ساقط کر دیتا ہے۔

💫9 عورت کےلئے شوہر یا محرم کا ساتھ ہونا:
عورت کے لیے وجوبِ حج کی شرط تب ثابت ہوتی ہے جب اس کا شوہر یا محرم ساتھ ہو۔
اگر ساری عمر ایسا محرم نہ مل سکا تو فرض کی ادائیگی کے لیے کسی کو وصیت کر سکتی ہے۔

💫10 عورت کا حالتِ عدت میں نہ ہونا:
عدتِ وفات یا طلاق دونوں صورتوں میں دورانِ عدت حج واجب نہیں ہو گا۔