User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: ایصالِ ثواب

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ایصالِ ثواب

    🌹ایصالِ ثواب

    💥 ایصالِ ثواب کے معنی:

    ایصالِ ثواب کے لفظی معنی ثواب پہنچانا کے ہیں، اس کو ثواب بخشنا بھی کہتے ہیں۔ لیکن بزرگوں کے لیے ثواب بخشنا کہنا مناسب نہیں۔ اُن کے لئیے ثواب نذر کرنا کے الفاظ استعمال کرنا ادب کے زیادہ قریب ہے۔

    💥 ایصال ثواب کرنے والے کو کئی گنا اجر ملنا:

    ایصالِ ثواب کرنے والے کے ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی بلکہ یہ امید ہے کہ اس نے جتنوں کو ایصالِ ثواب کیا ان سب کے مجموعہ کے برابر ملے گا۔ مثلاً کوئی نیک کام کیا جس پر اس کو دس نیکیاں ملیں۔ اب اس نے دس مردوں کو ایصالِ ثواب کیا تو ہر ایک کو دس دس نیکیاں پہنچیں گی جبکہ ایصالِ ثواب کرنے والے کو ایک سو دس اور ایک ہزار کو ایصالِ ثواب کیا تو اس کو دس ہزار دس نیکیاں۔ ایصالِ ثواب صرف مسلمان کو کر سکتے ہیں۔

    💥ایصالِ ثواب کی نیت:

    ایصالِ ثواب (یعنی ثواب پہنچانے) کیلیے دل میں نیت کر لینا کافی ہے مثلاً آپ نے کسی کو ایک روپیہ خیرات دیا یا ایک بار درود شریف پڑھا یا کسی کو ایک سنت بتائی یا نیکی کی دعوت دی یا سنتوں بھرا بیان کیا الغرض کوئی بھی نیکی کا کام کیا آپ دل ہی دل میں نیت کر لیں۔

    💥 جن چیزوں کا ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے:

    جن جن چیزوں کا ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں ان میں حج، عمرہ، نوافل، نماز، روزہ، زکوٰة، حج، تلاوتِ قرآن، ذکر اللہ، درودِ پاک، دینی محافل، درس، نعت شریف، نیکی کی دعوت، نیکی کے کام کی انفرادی اور اجتماعی کوشش، کھانا، پانی، نیکی کے کام کی کوشش کے لیے قوت پانے والی غذا کا کھانا اس نیت سے کھانا ثواب ہے۔
    لوگوں کی ضرورت کے پیشِ نظر لگائے جانے والے نلکے، بنائی جانے والی مساجد، مدرسے، دینی کتابیں خرید کر بانٹنا، دیگر صدقات و خیرات وغیرہ شامل ہیں۔

    💥ایصالِ ثواب سے متعلق حدیثِ مبارکہ:

    روایت ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میری ماں انتقال کر گئی ہیں۔ (میں اپنی ماں کے لیے صدقہ کرنا چاہتا ہوں) کون سا صدقہ افضل ہے؟؟؟
    رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:پانی۔
    حضرت سعد بن عبادہؓ نے ایک کنواں بنوایا اور کہا کہ یہ کنواں امِّ سعد کے لیے ہے۔

    💥 ایصالِ ثواب کرنے کا طریقہ:

    شروع اور آخر میں تین، پانچ یا سات بار درود شریف ضرور پڑھیں۔ پھر اس طرح ایصالِ ثواب کریں کہ:
    اے اللہ جو کچھ ہم نے پڑھا اس کی تلاوت میں جو غلطی، کوتاہی ہوئی اسے معاف فرما کر اس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اس کا ثواب ہماری طرف سے سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی روحِ مبارک کو عطا فرما اور سرورِ کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے جملہ انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، ازواجِ مطہرات، اہلِ بیتِ اطہار سلام اللہ علیھم اجمعین، جملہ بزرگانِ دین، ہمارے والدین، اساتذہ، اقارب، جملہ متعلقین اور ساری امتِ محمدیہ (مسلمان جن و انس) کی ارواح کو عطا فرما اور بالخصوص اس کا ثواب (جس مرحوم کے لیئے ایصالِ ثواب کریں اس کا نام لیں) کو عطا فرما اور یا اللہ سب مرحومین کی بخشش و مغفرت فرما آمین

    ✨ان شاءاللہ ثواب پہنچ جائے گا۔ مزید جن جن کی نیت کریں گے ان کو بھی پہنچے گا۔ دل میں نیت ہونے کے ساتھ ساتھ زبان سے کہہ لینا سنتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہے۔


    Last edited by Admin-2; 03-13-2019 at 06:48 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •