🌹 محمدی حسینی سلسلہ میں خاص وظیفہ کی عطا


محمدی حسینی سلسلہ میں ہر نماز کے بعد محبت، پیار اور عقیدت کے احساس میں گیارہ مرتبہ درودِ پاک کا وظیفہ پڑھنے کی خاص عطا ہے۔

✨ اس وظیفہ سے خاص روحانی پاور اور پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوٰة والسلام کی محبت عطا ہو گی، جس سے دل کھلیں گے۔

✨ اس وظیفے کی اجازت تمام سلسلے میں شامل ہونے والوں کو ہے۔

✨ خاص طور پر یہ وظیفہ تمام ورکرز کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس وظیفے سے ان کے دلوں میں پیارے آقائے دو جہاں علیہ الصلوٰة والسلام کی محبت کا احساس بڑھے گا جو کہ ورکرز کو پیارے آقائے دو جہاں علیہ الصلوٰة والسلام کی پیروی کرنے میں عملی طور پر بہترین قدم اٹھانے میں مدد دے گا اور یہ پاور پیارے آقائے دو جہاں علیہ الصلوٰة والسلام کے درد کو لیے ورکرز کو امت کی بھلائی کے لیے کام کرنے میں مدد دے گی۔

💫 اس لیے محمدی حسینی ورکرز کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ اس وظیفے کو مِس نہ کریں اور اپنے ساتھ اٹیچ لوگوں کو اس عمل کی ساتھ ساتھ ترغیب دلائیں۔