💥 جہاد میں کامیابی کے اصول:


▪1۔ اطاعتِ امیر
جہاد میں کامیابی کا اولین اصول اطاعتِ امیر ہے۔ قرآنِ پاک اور احادیث میں اطاعتِ امیر پر بہت زور دیا گیا ہے۔
آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:
سنو اور اطاعت کرو اگر تم پر حبشی غلام بھی امیر مقرر کر دیا جائے جس کا سر کِشمِش کے دانے کے برابر ہو۔
(بخاری شریف)

▪2۔ اتحاد
کامیابی کا دوسرا اصول اتحاد ہے۔ اتحاد اور اتفاق پر قرآن پاک میں بہت زور دیا گیا ہے۔
اللہ فرماتا ہے:
اور سب کے سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔
(سورةآل عمران:103)

▪3۔ اللہ پر بھروسہ
اسباب اور ذرائع سے پورا کام لیتے ہوئے کامیابی کی امید اللہ سے وابستہ رکھنی چاہئیے اور اپنی طاقت پر غرور نہیں کرنا چاہیے۔
ارشادِ الٰہی ہے:
اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جو اپنے شہروں سے تکبر کرتے ہوئے اور اپنی طاقت کی نمائش کرتے ہوئے نکلے
(سورة الانفال :47)

▪4۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا
جہاد کی تیاری میں اللہ کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرنا ضروری ہے۔
اللہ کا فرمان ہے:
تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے یہاں تک کہ راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو۔ اور جو کچھ تم خرچ کرو گے، اللہ اس سے بے خبر نہ ہو گا۔
(سورةآلِ عمران: 92)

▪5۔ ذکرِ الٰہی
جب دشمن سے مقابلہ آن پڑے تو اللہ کو کثرت سے یاد کرنا چاہئیے۔
اللہ کا فرمان ہے:
اے ایمان والو! جب تم کسی مخالف فوج سے بھڑ جاؤ تو ثابت قدم رہو اور بکثرت اللہ کو یاد کرو تاکہ تمہیں کامیابی حاصل ہو۔
(سورة الانفال: 45)