💚 سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💚


سنت لغت میں عادت کو کہتے ہیں۔
شریعت میں پیارے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادات و اطوار اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل مبارک، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتِ مبارکہ کہلاتے ہیں۔

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

🌻 تم پر میری سنت لازم ھے

محمدی حسینی نصابِ تعلیم لیول3 کے اس مرحلے میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق علم و آشنائی دے کر پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان پیاری پیاری سنتوں سے روشناس کرانے کی کوشش کی جائے گی، جن کےبارے میں عام طور پر ایک امتی ہونے کے باوجود ہم علم نہیں رکھتے

💫 اس لیول میں پہلے سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

اس لیول میں یہ آگاہی حاصل کرنا یہ لیول کرنے والوں کے دل میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے احساس بیدار کرتا ہے۔

کیونکہ جب یہ علم ہوتا ہے تو ہم اپنی روزمرہ زندگی کی روٹین اور اپنی عادات و اطوار کو سنتِ مبارکہ کے مطابق ادا کرتے ہیں تو ایسے نہ صرف ہماری صحت بہترین رہتی ہے بلکہ ہماری دین و دنیا سنورنے لگتی ہے اور زندگی پرسکون ہونے لگتی ہے اور ان احساسات کا بیدار ہونا ہمیں سنت پر عمل کرنے کے لئیے خوشی سے راغب کرتا ہے۔

💫 اس لیول میں حصہ لینے والے سب ممبر اس حوالے سے اپنے اپنے بیدار ہوتے احساسات بھی ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں اور یوں سنت کے متعلق علم کو عمل میں ڈھالنے سے اس کے عملی فوائد بھی دورانِ ٹریننگ ھی سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

💫 جب ٹریننگ کرنے والے خود سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات سے فیض یاب ہونے لگتے ہیں تو ان کے اندر یہ شوق بھی بیدار کیا جاتا ہے کہ اب آپ گھر والوں اور ملنے والے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ باقی امتی بھی سنتِ نبوی کی برکات سے محروم نہ رہیں اور ہر ایک کے لئیے نجات کی راہ آسان ہوتی جائے۔

کیونکہ بےشک نجات پیارے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملاپیروی میں ہی ہے جیسے کہ حضرت امام مالکؒ کا قول ہے کہ

سنت مثل کشتی نوح ہے جو اس پر سوار ہوا وہ نجات پا گیا اور جو پیچھے رہ گیا وہ غرق ہوا

💫 اس لیول میں باری باری کسی ایک عادتِ مبارکہ کے بارے میں آگاہی دے کر اسے عملا کرا کے آگے ترغیب دلانا کرا کے تب دوسری سنتِ مبارکہ کے بارے آگاہی دینا شروع کیا جاتا ہے۔



💚 اتباعِ سنت کی تاکید اور اہمیت

🌻 حضرت انس رضی اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سےفرمایا ہے کہ
جس نے میری سنت سے محبت کی یعنی اس پر عمل کیا تو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ رہے گا

🌻 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
جس نے میری سنت کو فسادِ امت کے وقت زندہ کیا وہ سو شہیدوں کا ثواب پاۓ گا
(یعنی جس سنت کو لوگ چھوڑ چکے ہوں گے اس پر عمل کرنا اور کرانا باعثِ ثواب ہے)


🌻 آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ

جس نے میری سنت کی حفاظت کی تو اللہ اس کی چار باتوں سے تکریم کرے گا

1⃣ نیک دلوں میں اسکی محبت پیدا کرے گا
2⃣ فاجر لوگوں کے دلوں میں اسکی ہیبت ڈالے گا
3⃣ رزق وسیع کرے گا
4⃣ دین میں پختگی دے گا


💚 اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام اور اس کی اہمیت 💚

خالقِ کائنات نے انسانوں کی ہدایت کے لئیے اس عالم میں نبیوں اور رسولوں کا ایک سلسلہ قائم کیا اور ان برگذیدہ ہستیوں کے واسطے بندوں تک ہدایت کا پیغام پہنچایا جس کی تکمیل قرآن پاک پر ہوئی۔

اللہ نے اپنے پیغام کو براہ راست اپنے بندوں پر نازل نہیں کیا بلکہ پیغام کے ساتھ اس کو سمجھنے والا اور اس پر عمل کر کے دکھانے والا بھی بھیجا کیونکہ اس سے ہدایت حاصل کرنا بنا نبی اور رسول کے ممکن نہیں۔

اگر ہم غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا مقصد بھی کلامِ الٰہی کی تعلیم تھا۔

ایک بات یہ بھی واضح ہو گی کہ کتاب اللہ کوئی فکری علمی یا فلسفیاتی کتاب نہیں بلکہ یہ ایک مکمل دستورِ حیات ہے، ایک صحیفہءِ نجات ھے۔

اس لئیے اس دستورِ عمل کے ساتھ ایک نقشہءِ عمل کی ضرورت سمجھی گئی، ایک نور کی ضرورت سمجھی گئی جو اس دستورِ عمل کو پیش کرنے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ عمل بھی کر کے دکھائیں کیونکہ علم عمل سے نمایاں ہوتا ہے۔



💫 قرآنِ کریم نے جس طرح اپنی اتباع اور اطاعت کا حکم دیا ہے اسی طرح اسی نے سنت کی اتباع کا بھی حکم دیا ھے۔
”اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرو“

💫 قرآنِ کریم نے صرف یہی حکم نہیں دیا بلکہ رسولؐ کی اتباع کو اپنی اتباع اور آپؐ کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا ہے

جس نے رسولؐ کی اطاعت کی گویا اس نے اللہ کی اطاعت کی

💫 یہی نہیں بلکہ اس سے بھی آگے بتا دیا کہ رسولؐ کی محبت اللہ کی محبت کا معیار اور کسوٹی ہے۔

سورت آلِ عمران
اے میرے حبیب آپ فرما دیجئیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمھارے گناہ معاف فرماۓ گا اور اللہ بہت بخشنے والا مہربان ہے

پیارے آقا علیہ الصلوتہ وسلام کی پوری زندگی امت کے لئیے اسوہ حسنہ ہے۔

💫 امام غزالیؒ فرماتے ہیں کہ
سعادت کی کنجی تمام امور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع ھے

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے تمام امور کی پیروی میں فلاح و نجات ہے۔