💚مسجد میں داخل ہونے کا سنت طریقہ💚

1۔ ادب سے مسجد میں داخل ہونا پیارے آقائے دو عالمﷺ کی سنت ہے۔
گھر سے جب مسجد کی طرف جائیں تو نگاہوں کو نیچے رکھیں، کسی قسم کی غیر اخلاقی حرکت نہ کریں اور دل میں عاجزی کے احساس کے ساتھ اللہ کے گھر میں جائیں تاکہ اللہ راضی ہو۔

2۔ مسجد میں داخل ہونے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ مسجد کے دروازے پر جوتا اتاریں اور اس کے بعد پہلے دایاں قدم اندر رکھیں اور پھر بایاں قدم رکھیں۔
اور داخلے کے وقت پیارے آقائے دو عالمﷺ کی فرمائی ہوئی دعا پڑھیں اور ایسے ہی مسجد سے باہر نکلتے وقت باہر نکلنے کی دعا پڑھیں اور پہلے بایاں قدم باہر رکھیں اور پھر دایاں قدم ۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ کے اس طریقے سے مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے پر بے حد ثواب اور اجر ملے گا۔



💚مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی مسنون دعائیں

🌻مسجد میں داخلے کی دعا
حضرت ابو سعید ؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا جس وقت مسجد میں داخل ہوں تو یہ پڑھیں:-
اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے

🌻مسجد سے نکلنے کی دعا
جس وقت مسجد سے باہر نکلیں تو یہ کہیں:-

اے اللہ بےشک میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں (مسلم شریف)