💚خلافِ سنت کھانے کے آداب

1۔ جس کھانے پہ بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس میں برکت نہیں ہوتی۔

2۔ جس برتن میں کھانا کھایا جائے اس میں ہاتھ دھونا بے برکتی کا باعث ہے۔

3۔ بائیں ہاتھ سے شیطان کھانا کھاتا ہے۔

4۔ برتن کے درمیان سے کھانا بے برکتی کا باعث ہے۔

5۔ ایک انگلی سے کھانا شیطان کا طریقہ، دو سے کھانا متکبرین کا شیوہ اور تین سے کھانا انبیاء کی سنت ہے۔

6۔ ٹیک لگا کر کھانا خلافِ سنت ہے۔

7۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے کھڑے ہو کر کھانے سے منع فرمایا ہے۔

8۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا بازار میں کھانا بےحیائی ہے۔

9۔ ٹھنڈا کھانا سنت ہے اس سے کھانے میں برکت ہوتی ہے۔

10۔ کھانے کو سونگھنے سے منع کیا گیا ہے۔

11۔ کھانے میں پھونک مارنا خلافِ سنت ہے۔

12۔ کھانے کے بعد منہ کے بل نہ لیٹا جائے۔

13۔ کھانے کو برا کہنا ممنوع ہے۔