💚کھانے پینے کے آدابِ سنّت

1۔ کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا فقر(غربت) کو دور کرتا ہے اور تمام نبیوں کی سنّت ہے۔

2۔ دائیں ہاتھ سے کھانا۔

3۔ بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کرنا۔

4۔ اپنے قریب سے کھانا۔

5۔ کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا اور برتن صاف کرنا برکت کا باعث ہے۔

6۔ گِرے ہوئے لُقمے کو اٹھا کر کھانا سنّت ہے اور مغفرت کا باعث ہے۔

7۔ زمین اور چٹائی پر کھانا۔

8۔ جوتے کھول کر کھانا۔

9۔ کھانا ٹھنڈا کر کے کھانا سنّت ہے۔

10۔ کھانا کھانے کے بعد کُلی کرنا۔

11۔ دسترخوان پر کھانے کی ابتدا بڑوں سے کرنا۔

12۔ جمعہ کے دن جمعہ کے بعد کھانا کھانا مسنون ہے ۔

13۔ کھانے کے بعد آخر میں میٹھا کھانا سنّت ہے۔