*کھانے کے مختلف آداب کا بیان

1۔ کھانے میں عبادت و اطاعت کی نیت کرنا۔
2۔ کھانے کا پاک صاف اور حلال ہونا۔
3۔ کھانے کے شروع اور آخر میں ہاتھ دھونا۔
4۔ ہاتھ دھونے کے بعد کپڑے یا رومال سے صاف نہ کرنا۔
5۔کھانا شروع کرنے سے دعا پڑھی جائے۔
💫بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی بَرَکَةِ اللہِ
ترجمہ: میں نے اللہ کے نام سے اور اللہ کی برکت پر کھانا شروع کیا۔

6۔ کھانے کے لئے مسنون حالت میں بیٹھنا یعنی دوزانو، اکڑو یا بائیں پاؤں پر بیٹھنا اور دائیں کو کھڑا کر لینا۔
7۔ زمین یا دسترخوان پر کھانا۔
8۔ پیٹ بھر کر نہ کھانا۔
9۔ نماز سے پہلے کھانے سے فارغ ہو جانا۔
10۔ کھانے میں کسی کو شریک کرنا۔
11۔ کھانے کی ابتدا و انتہا نمکین سے کرنا۔
12۔ نوالہ چھوٹا لینا اور چبا کر کھانا۔
13۔ کھانے میں نقص نہ نکالنا۔
14۔ کھانا اپنے سامنے اور قریب سے کھانا۔
15۔ کھانے میں پھونک نہ مارنا۔
16۔ کھانا ٹھنڈا کر کے کھانا ۔
17۔ کھانے میں اگر پھل اور میوہ ہو تو اسی سے شروع کریں۔
18۔ کھجور یا کسی بھی چیز کی گٹھلی اسی برتن میں نہ ڈالیں جس میں کھا رہے ہیں بلکہ کسی اور جگہ پر ڈالیں۔
19۔ کھانا کھاتے ہوئے بالکل ساکت نہ رہنا بلکہ حسبِ ضرورت گفتگو کرنا۔
20۔ روٹی پر سالن کی پلیٹ نہ رکھیں۔
21۔ روٹیوں سے انگلیوں کا سالن صاف نہ کرنا۔
22۔ کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹ لینا۔
23۔ انگلیوں کو اس ترتیب سے چاٹنا پہلے درمیان والی پھر شہادت کی پھر انگوٹھا۔
24۔ کھانے کے بعد کُلی کرنا۔
25۔ کھانے کے بعد دسترخوان پر گرے ریزے چن کر کھانا۔
26۔ اولاً دسترخوان اٹھانا پھر خود اٹھنا۔
27۔ دن میں کھانے کے بعد قیلولہ کرنا۔
28۔ کھانے کے دوران پانی پینا۔
(وضاحت :کھانے کے دوران ایک بار پانی پینا سنت ہے جب کہ بار بار پانی پینا اور ایسے پینا کہ سیر ہو کے پانی پی لیں یہ خلافِ سنت ہے)
نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا ہمیشہ یہ معمول نہیں تھا کہ کھانے کے بعد پانی نہ پیتے ہوں،بلکہ جب تقاضا ہوا آپ ﷺنے پانی نوش فرمایااورتقاضا نہ ہواتو ترک فرمادیا اس لیے کھانے کے بعد پانی پینے کو خلافِ سنت نہیں کہاجاسکتا۔البتہ اگر طبی لحاظ سے کھانے کے بعد فوراً زیادہ پانی پینامضر ہوتویک دم زیادہ مقدار میں پانی پینے کے بجائے تھوڑی تھوڑی مقدارمیں پی لیاجائے اس سے معدہ نقصان سے محفوظ رہے گا۔