💚کھانے سے متعلق پیارے آقائے دو عالمﷺ کی چند احادیث💚

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالم ﷺ نے فرمایا:-
تم میں سے جب کوئی کھانا کھانے لگے تو چاہیے کہ اللہ کا نام لے لیا کرے اگر شروع میں بھول جائے تو یوں کہے:
بسم اللهِ أوَّلَهُ وَآخِرَهُ
(ترمذی، ابو داؤد، ابن ماجہ)

حضرت نبیشہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا:-
جو برتن میں کھائے اور اس کو صاف کرے تو برتن اس کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے۔

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا:-
رات کا کھانا ترک نہ کرو خواہ ایک مُٹھی کھجور ہی سہی کہ رات کے کھانے کا چھوڑنا بڑھاپا لاتا ہے۔