💚بیت الخلاء میں داخل ہونے اور نکلنے کے آداب

اسلام میں صفائی اور طہارت کی جتنی تاکید کی گئی ہے کسی اور مذہب میں نہیں کی گئی۔
عبادات اور خاص طور پر نماز کی قبولیت کا دارومدار طہارت پر ہے۔
اسی لیے پیارے آقائے دو عالمﷺ نے اُمّت کو بیت الخلاء میں جانے اور باہر آنے کا طریقہ بھی بتا دیا۔

🌻بیت الخلاء میں داخلے کی دعا

جب کوئی بیت الخلاء میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے:-

اے اللہ !میں تیری پناہ میں آتا ہوں مذکر شیطانوں اور مؤنث شیطانوں کے شر سے۔(بخاری،مسلم)

آپﷺ نے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ اس لیے طلب فرمائی کہ عام طور پر شیطان اور برے جن بیت الخلاء میں ہی رہتے ہیں۔

🌻بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

بیت الخلاء سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھیں:-

سب حمد اس اللہ کے لئے جس نے مجھے اذیت سے بچا کر آسانی فرمائی

💚بیت الخلاء میں جاتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

1۔ اندر داخل ہوتے وقت پہلے الٹا پاؤں اندر رکھیں۔

2۔ باہر نکلتے ہوئے پہلے سیدھا پاؤں باہر رکھیں۔

3۔ قبلہ کی طرف منہ یا پشت نہ ہو۔

4۔ سر ڈھک کر اور جوتا پہن کر جائیں۔

5۔ کوئی چیز ایسی اندر لے کر نہ جائیں جس پر کلمہ یا کوئی آیت لکھی ہو۔

6۔ بلا ضرورت نہ کھانسیں۔

7۔ اگر چھینک آئے تو الحمدللہ نہ کہیں۔

8۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کپڑوں یا بدن پر چھینٹے نہ پڑیں۔