💚پیارے آقائے دو عالمﷺ کے نعلین مبارک کا بیان💚


حضرت قتادہؓ نے فرمایا کہ میں نے حضرت انسؓ سے پوچھا کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کا نعل مبارک کیسا تھا تو فرمایا ہر ایک میں دو تسمے تھے۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ کا چپل مبارک ایڑھی نما ہوتا تھا۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ کے نعلِ مبارک کا اگلا حصہ مثلِ زبان گولائی لئیے ہوئے ہوتا تھا۔

حضرت ہشام بن عروہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرمؐ کے نعلین مبارک درمیان سے پتلے، چوڑی ایڑھی والے اور آگے سے نوکدار دیکھے جن کے دو تسمے تھے۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ کے نعلین مبارک زرد رنگ کے تھے۔