💚جوتا و چپل پہننے کا مسنون طریقہ


حضرت ابنِ عبّاسؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ جب جوتا یا چپل پہنتے تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنتے اور جب اتارتے تو پہلے بائیں پاؤں سے اتارتے۔

جوتا یا چپل پہننے کے چند مسنون آداب

1۔ جوتے اور چپل کا استعمال۔

2۔ اولًا دائیں پیر میں پہننا۔

3۔ چمڑے کا چپل پہننا۔

4۔ ایک جوتا یا چپل پہن کر نہ چلنا۔

5۔ بیٹھے ہوئے جوتا اتار دینا۔

6۔ مسجد میں قبلہ کی جانب جوتا نہ رکھنا۔

7۔ اتارتے ہوئے پہلے بایاں جوتا اتارنا۔

8۔ مسجد سے نکلتے ہوئے ایسی ترتیب اختیار کرنا کہ پہلے بایاں پاؤں نکال کر اپنے جوتے پر رکھے اور پھر دایاں پاؤں باہر نکال کر پہلے دایاں جوتا پہنے۔

9۔ جوتا پہننے سے پہلے جھاڑنا چاہیے۔

10۔ عورت اور مرد کے جوتے میں فرق ہوتا ہے اس لئے مردوں کو عورتوں کے جوتوں جیسے اور عورتوں کو مردوں کے جوتوں جیسے نہیں پہننا چاہئیں۔

11۔ مسجد یا محفل میں یا کہیں جانا ہو تو بغیر اجازت کسی کا جوتا پہننا گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔ کیونکہ جوتے کے اصل مالک کو اگر اسی وقت ضرورت پڑ جائے تو وہ سمجھے گا کہ چوری ہو گئے ہیں اور وہ ننگے پاؤں چلا جائے گا۔

12۔ ایسے جوتے پہننے سے منع فرمایا گیا ہے جس سے تکبر اور غرور کا اظہار ہو۔

13۔ ایسے جوتے نہ پہنیں جس پر اردو کے حروف لکھے ہوں کیونکہ اس سے قرآنِ پاک کے حروفِ تہجی کی بےادبی ہوتی ہے خواہ ابوجہل کا نام ہی کیوں نہ ہو۔

14۔ زرد جوتے پہننا اچھا ہے۔ مولائے کائنات حضرت علیؑ نے فرمایا کہ
جو پیلے جوتے پہنے گا اس کی فکریں دور ہوں گی۔