💚جوتا و چپل سے متعلق پیارے آقائے دو عالمﷺ کے اسوہ حسنہ کا بیان


جوتا یا چپل کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر پہننا حدیث سے دونوں طرح ثابت ہے۔

حضرت عائشہؓ کی روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح سے جوتے پہن لیتے تھے۔

حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالم ﷺ نے فرمایا کہ
تم میں سے کوئی ایک جوتا یا ایک چپل میں نہ چلے، دونوں اتار دے یا دونوں پہن کر چلے۔

ننگے پاؤں چلنا خلافِ سنّت ہے۔
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کی عادت ننگے پاؤں چلنے کی نہیں تھی۔

حضرت عبدالله بن عمرؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقاؐ نے فرمایا
جوتے اور چپل باکثرت پہنا کرو جوتا پہننے والا گویا سوار کی طرح ہوتا ہے۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ تسمہ دار جوتا پہننے کو پسند فرماتے تھے۔

جوتا اور چپل اپنے ہاتھ سے گانٹھنا سنّت ہے۔