💚لباس


لباس قدرت کا بہترین عطیہ ہے جس سے انسان اپنا جسم ڈھانپتے ہیں کیونکہ ستر پوشی کو اللہ نے انسانی فطرت میں رکھا ہے۔

سترپوشی کو اسلامی شریعت میں ضروری قرار دیا گیا ہے۔

جب حضرت آدمؑ جنّت میں رہتے تھے تو ان کے جسم پر لباس تھا اللہ کے حکم کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے وہ لباس اتارا گیا اور ان کو جب اپنی برہنگی کا احساس ہوا تو وہ درخت کے پتوں سے اپنے جسم کو ڈھانپنے لگے۔
اس سے پتہ چلتا ہے ہے کہ ستر پوشی کس قدر ضروری ہے۔

مرد کا ستر
مردوں کے لئے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کا حصہ ستر میں شامل ہے

عورت کا ستر
عورتوں کے لئے سر کے بالوں سے لے کر ٹخنوں تک ستر قرار دیا گیا ہے۔
یعنی چہرے، ہاتھوں اور پاؤں کے علاوہ سب ستر میں آتا ہے۔

اللہ فرماتا ہے

اے بنی آدم
ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانپے اور تمھارے بدن کو زینت دے
(القرآن سورة آلاعراف)

ایک اور جگہ اللہ فرماتا ہے کہ

اے اولادِ آدم۔
ہم نے تمھارے لئیے لباس قائم کیا تاکہ تمہارے جسم کے قابلِ شرم حصوں کو ڈھانپ دے اور تمھارے لئے حفاظت اور زینت کا ذریعہ بنے