💚لباس کے متعلق پیارے آقائے دو عالمﷺ کا اسوۂ حسنہ💚

1۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ کو لباس میں کُرتا پسند تھا جس کی لمبائی زیادہ نہ ہوتی اور آستین بھی لمبی نہ ہوتی۔

2۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ سفر کی حالت میں تنگ آستین والا جبہ پہنتے تھے۔

3۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ کو کپڑوں میں منقش چادریں بہت پسند تھیں۔

4۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ سفید ٹوپی پہنتے تھے۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ فرماتے ہیں کہ ہمارے اور مشرکین کے درمیان ٹوپی اور عمامے کا فرق ہے۔

5۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ ایک پیوند لگی چادر اور موٹی تہبند زیبِ تن فرماتے۔

6۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ سفید لباس پسند فرماتے تھے۔

7۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ گندے اور میلے لباس کو پسند نہیں فرماتے تھے۔

8۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے عمدہ لباس کو پسند فرمایا۔

9۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ سر پر چادر بھی رکھتے تھے۔