💚عورتوں کا مسنون لباس💚


عورتوں کا مسنون لباس یہ ہے کہ ان کا لباس موٹا ہو جس سے بدن کا رنگ اور بناوٹ نظر نہ آئیں۔
ڈھیلا ڈھالا ہو، چست نہ ہو۔
بدن کی ہئیت کو نمایاں اور ظاہر کرنے والا نہ ہو اور نہ مردوں کے مشابہ ہو۔

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت اسماءؓ بنتِ ابی بکر پیارے آقائے دو عالمﷺ کے پاس تشریف لائیں تو ان کے جسم پر باریک کپڑا تھا۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ نے بےرخی برتی اور فرمایا کے اے اسماء جب عورت بالغ ہو جائے تو اس کا جسم ایسا نہ ہو کہ نظر آئے مگر یہ اور یہ۔۔۔۔۔۔اور پیارے آقائے دو عالمﷺ نے ہاتھ اور چہرے کی طرف اشارہ فرمایا۔

💚لباس کے مسنون آداب

1۔ لباس سادہ ہو۔

2۔ زیادہ قیمتی نہ ہو۔

3۔ لباس مکمل جسم کو چھپانے والا ہو۔

4۔ کپڑا سیدھی طرف سے پہننا سنّت ہے یعنی پہلے دایاں بازو پھر بایاں اور پھر گلہ پہننا۔

5۔ اسی طرح شلوار یا پاجامہ پہنتے ہوئے پہلے دائیں طرف سے پہنیں۔

6۔ اتارتے ہوئے پہلے بائیں طرف سے اتاریں۔

7۔ مسلمان کا تہبند نصف پنڈلی تک ہونا چاہیے۔
ٹخنوں تک بھی ہونے میں کوئی حرج نہیں البتہ ٹخنوں سے نیچے ہو تو وہ حصہ قیامت کے دن آگ میں ہو گا۔

8۔ جو شخص تکبر سے تہبند نیچے گھسیٹے گا اللہ اس کی طرف نظر نہیں فرماتا۔

9۔ مردوں کو ریشمی لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے۔

10۔ نیا لباس پہن کر اللہ کی تعریف اور شکر ادا کرنا چاہیے۔

11۔ نیا لباس پہن کر یہ دعا پڑھیں:-

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور طاقت اور قوت کے بغیر عطا فرمایا۔

12۔ دنیا میں شہرت اور عزت کے لئے قیمتی لباس پہننا ناپسند فرمایا گیا ہے۔

13۔ جس کپڑے پر پھول بوٹے بنے ہوں تو اس کا استعمال جائز ہے۔

14۔ جانداروں کی تصویروں والے کپڑے کا استعمال خلافِ سنّت ہے۔

15۔ پرانے اور پھٹے پرانے لباس کو پیوند لگا کے پہننا سنت ہے۔

16۔ پرانے کپڑے پہننا سنّت ہے۔

17۔ کم قیمت، سادہ، صاف اور پر وقار لباس پہننا عاجز لوگوں کی نشانی ہے۔

18۔ اپنی حیثیت سے زیادہ قیمتی لباس کا خریدنا درست نہیں پر صاحبِ حیثیت ہوتے ہوئے بھی لباس سے اپنی شکستہ حالی ظاہر کرتے ہوئے صاف لباس نہ پہننا اللہ کی نا شکری ہے۔

19۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے سارے بدن پر ایک لباس پہننے سے منع فرمایا ہے یعنی جسم کے اوپر کے حصے پر الگ لباس ہو اور نچلے جسم کے حصے پر الگ لباس ہو۔

20۔ مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مردوں جیسا لباس پہننا منع ہے۔

21۔ عورتیں اتنا باریک لباس نہ پہنیں جس سے جسم کے اعضاء نظر آئیں۔

22۔ عورتوں کو باریک دوپٹہ اوڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔

23۔ عورتوں کے لئے تنگ اور چُست لباس پہننا حرام ہے۔