حق کی شمع

اللہ کے لیے خود کو سنوارنا

اللّه نے سب کو یہاں تک کے چیونٹی اور مکھی کو بھی خصوصیات اور خوبی دے کر پیدا کیا ہے ۔
اب یہ خصوصیات یا خوبی اچھی بھی ہو سکتی ہیں اور بری بھی ۔سب کے اندر خصوصیات اور خوبیاں ہوتی ہیں اور ہم اپنی ذات پر کام کر کے بھی خوبی پیدا کر سکتے خود میں ۔جیسے کہ اللّه نے کسی کو بولنے کی خوبی دی ہے تو یہ اب اس بندے پر ہے کہ وہ اس کا استعمال اچھے طریقے سے کرے یا برے سے ۔
اب اگر ایک بندا بیٹھ کے محفل میں لوگوں کی غیبت کرے کسی ایک کو دوسرے کے خلاف کر دے تو یہ اس کی خوبی کا برا استعمال ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ اس شخص میں یہ خوبی تھی کہ کسی کو قائل کر سکے جس کا اس نے غلط استعمال کیا ۔ہر انسان میں خوبی رکھی ہے اللّه نے آپ دیکھو کے آپ میں یہ خوبی تھی تو اللّه آپ کو یہاں تک لایا اللّه نے آپ کو چنا اور آپ نے یہاں اپنا احساس بتایا۔۔لوگوں کو تو یہ بھی نہیں پتا چلتا کہ ان کو مسلہء کیا ہے؟ جو دیکھ نہیں سکتا سن نہیں سکتا ان میں بھی اللّه نے خوبی رکھی ہے۔
ہم اکثر یہ سنتے ہیں کہ ایک بندا جو سن بھی نہیں سکتا تھا یا چل نہیں سکتا تھا اس نے اتنی اچھی تصویر کشی کی۔جن لوگوں کے اعضا بھی مکمل نہیں ہوتے اللّه نے ان میں بھی خوبی رکھی ہے ۔اور ہمیں تو اللّه نے سب دیا ہے ۔خود میں اچھی چیزیں دیکھو اور اللّه کا شکر کرو کچھ لوگ ان چیزوں کے لئے ترستے ہیں جو ہم میں ہیں ۔
یہاں پر جو چیز ہم نہیں کرتے
وہ خود کو نکھارنا اور سنوارنا ہے اپنی شخصیت میں نکھار لانا ہے ۔اللّه نے اپنے کرم سے جو خوبیاں عطا کر دی ہیں اس کی مدد اور ساتھ
سے اپنا آپ سنواریں ۔ اپنے آپ کو اس طرح نکھارتے ہوئے اس کو اچھے مقصد کے لیے لگائیں۔ شکر میں رہیں اپنا آپ ایسا بناتے جائیں جو اسے پسند آ جائے۔ اس کے قریب کر دے۔
اللہ ہمیں حق راہ پر اپنا آپ سنوار کر اسے آگے لگانے کی توفیق عطا کر دے آمین۔
فریدہ