اللہ ہمارے پاس موجود ہوتا ہے۔۔۔


اللّه اکبر ہے۔وہ سب سے بڑا ہے مگر اپنے بندے سے محبت بہت زیادہ کرتا ہے۔ اور پھر اس کی اپنے بندے سے محبت ایسی ہے کہ وہ ستر ماوں سے بڑھ کر پیار کرنے والا ہے۔
اگر ہم دیکھیں تو جو ہمارے اردگرد امیر لوگ ہوتے ہم کہتے ہیں یہ تو ہمارے گھر نہیں آئیں گے اور ہم دیکھیں کہ ہم کتنا اپنے غریب رشتےداروں کے ساتھ دکھ سکھ میں شامل ہوتے ہیں ۔ دنیا میں دیکھیں توکوئی ذرا بڑا ہو اس کا رتبہ بھی اتنا بڑھ جاتا ہے۔
یہاں اللّه کی محبت دیکھیں اپنے بندے سے کتنی محبت کرتا ہے وہ اللّه اکبر ہے ۔کتنی شان کتنی عظمت والا ہے۔کتنی کبریائی اور بڑائی والا ہے۔ کتنا بڑا ہے۔اور وہ اپنے بندے سے کہتا ہے میں تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں، تمہیں ہر لمحہ دیکھ رہا ہوں تمہارے سینے کے حال جانتا ہوں ،ہر وقت ساتھ ہوں تمہاری مدد کو آتا ہوں ،تمہاری پکار کو سنتا ہوں ۔
اللّه رب العزت فرماتے ہیں جب تم میرا ذکر کرتے ہو میں تمہارے پاس موجود ہوتا ہوں۔
وہ جانتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے کوئی جو بھی دل میں رکھ کے بیٹھا ہے وہ جانتا ہے ۔کوئی اچھا برا رکھ کر دل میں بیٹھا ہے وہ سب جانتا ہے۔کون کیا کر رہا ہے
اس کی نظر سے کوئی نہیں بچ سکتا یہ شان ہے اس کی وہ ایسی صفات والا ہے۔ اور پھر ہم سے کہے میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔
تم ایک قدم بڑھاؤ میں دس قدم بڑھاتا ہوں
تم چل کے آؤ تو اللّه اتنی شدت سے بندوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے جیسے دوڑ کے آنے سے نسبت دی ہے،تم چل کے آو میں دوڑ کے آتا ہوں اللہ کتنی تیزی سے اپنے بندے کو اپنی قربت میں لیتا ہے۔اللہ اپنی محبت کا سچا احساس دلوں میں بھر دے اور اپنے ذکر کی توفیق عطا کر دے کہ اس کی قربت میں تیزی سے آگے بڑھیں۔آمین۔
فریدہ