پکارنے پر اللہ کا جواب
اللہ نے ہمیں کتنی ہی نعمتیں عطا کی ہیں۔ایک ہاتھ کو لے لیں۔تو اس کے حکم سے ہم اسے ہلا بھی پاتے ہیں۔اور اگر کوئی تکلیف ہو جائے یا مسلہ تو صرف اس کی ذات ہے جو ہمیں اس تکلیف سے نجات دینے والی ہے۔ہم خود تو اپنا ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتے ہماری یہ اوقات ہے۔ وہ طاقت نہ دے نہ تو ہم اپنے اوپر سے مکھی بھی نہیں ہلا سکتے ۔بندہ آخر ہے کیا ۔ وہ مالک دو جہاں وہ رب الارباب ہے ۔ وہ واضح کہتا ہے میں تم سے ستر ماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں ۔ تمہاری ہر پکار کا جواب دیتا ہوں۔ کوئی بچہ جیسے ماں ماں کہتا جاۓ ماں بھی کہتی ہے بولو تو بات کیا ہے؟؟ وہ تو ستر ماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہے اور ہر پکار کا جواب دیتا ہے۔ہم چاہے اسے ایک بار پکاریں یا دن میں دس بار پکاریں وہ بڑا سننے والا ہے۔ہم۔صرف اس کو اللہ کہہ کر پکاریں وہ جواب دیتا ہے۔ اللّه رب العزت فرماتے ہیں میں تمہاری سرگوشی بھی سنتا ہوں تمہارے دل میں کی ہوئی بات بھی سنتا ہوں ،تمہاری دھیمی آواز کو بھی سنتا ہوں تمہاری اونچی آواز کو بھی سنتا ہوں ،میں تمہارے سینوں کے حال کو بھی جانتا ہوں ۔ چاہے خوشی ہے یا درد کوئی حاجت ہے،کوئی تکلیف ہے،کوئی پریشانی ہے ہر طرح کی پکار کو سننے والا مہربان اللہ ہے۔اور پکار کو سن کر پھر سب تکلیفیں دور بھی کر دیتا ہے۔ اس لیے ہر معاملے کے لیے سچے ہو کر اللہ کو پکاریں جو بڑی عظمتوں والا مہربان ہے۔ فریدہ