گناہوں کا احساس
ہم سے گناہ ہوتے ہیں زندگی میں لمحہ بہ لمحہ ہم اگر صرف اپنی نماز کو دیکھیں کیا ہم سب ایسے ہیں کہ پانچ وقت کی نماز بر وقت ادا ہو رہی ہو ہماری اس میں کتنی کمیاں اور کو تاہیاں ہو رہی ہیں اور ہم بہت اچھے سے جانتے ہیں یہاں تک کے قبر کے پہلے سوالات میں سب سے پہلے نماز کے سوال کا بتایا جاتا ھے کہ نماز کا سوال کیاجائے گا اور اگر ابھی تو ہم پانچ وقت کی نماز بھی ادا کر رھے ہیں تو یہ ہم نہیں جانتے کہ وہ نماز الله اپنے رحم اور فضل سے قبول ہو رہی ھے یا نہیں ہو رہی ہمیں نہ تو نماز کے پورے طریقوں کا پتہ نہ ہمیں اس کے سارے اداب کا پتہ نہ ہمارے ادا کرنے میں وہ احساس ہوتے ہیں یہاں اگر ہم زندگی میں پانچ وقت کی نماز پڑھتے بھی آ رھے ہوں تو بھی دل میں ایک بےچینی اور خوف رہتا ھے کہ مالک قبول ہو رہی ھے یا نہیں ہو رہی یہ تو ہمیں اگلے جہان جا کے پتہ چلے گا نہ کہ یہ قبول ہو رہی ھے یا نہیں ہو رہی تو ہم کس بات سے اپنی زندگیوں میں بے فکر ہو گئے کس بات پہ اتنے پر سکون یو گئے کہ ہما ری تو زندگیاں جی ایسے ھیں ہم عبادات کرتے ہیں اس پہ ناز کرتے ہیں فخر کرتے ہیں یہ تو وہی کام ھے جو ابلیس نے کیا اور پھر وہ راندے درگاہ ہو گیا وہ فخر میں چلا گیا تھا اپنی عبادات کے تو ہم نے تو یہاں جھک کے زندگی گزارنی ھے الله سے ڈرتے ہو ئے زندگی گزارنی ھے اپنے اعمال پر ندامت اور شرمندگی کرتے ہوئے زندگی گزارنی ھے ۔ اپنا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ ہم کتنی غیبت کر جاتے ہیں اپس میں اکٹھے ہوئے تو وہاں غیبت والا گناہ کر رھے ہوتے ہیں۔ اسی طرح جھوٹ بول دینا چھوٹی سی بات کے لیے ذرا سی بات فلاں کا ڈر آ گیا فلاں نہ ایسے کچھ کہہ دے یہاں تک کہ کپڑے کی بات بتاتے جھوٹ بول دیتے ہیں گھر کے حالات کے حوالے سے بات ہو گی تو جھوٹ بول دیں گے اور جھوٹ کیا ھے برائیوں کی جڑ سب برائیوں کی جڑ ھے اور گناہ کبیرہ کہا گیا ھے جھوٹ کو کہ جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ھے اور ہم کہتے ہیں میں نے تو مزاق میں ایسے کہا تھا ۔ پیارے اقا ﷺ اس حوالے سے ایسے ہم تک رہنمائی پہنچائی اور عطا کی کہ مزاق میں بھی جھو ٹ نہ بولو جھوٹ جھوٹ ھے چاھے وہ مزاق میں بولا جا رہا ہو اور ہمیں لگتا ھے یہ تو ہم نے مزاق کیا تھا تو اگر ہم ایسے اپنی زندگی کو دیکھیں گے اور سوچیں گیں سچائی سے اپنا جائزہ لیں گے تو ہمیں اندازہ ہو گا کہ ہم کیسے عمل کر رھے ہیں ہماری زندگیاں کیسی گزر رہی ہیں اور ہم نے یہ زندگیاں کیسی گزارنی ھے در حقیقت الله تعالی ہم سب کو اپنا سچا جائزہ لینے کی تو فیق عطا فرماے ہمیں اچھے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہمارے اندر ان احساسات کو بیدار کرے کہ ہم کہاں ٹھیک کر رھے ہیں کہاں غلط کر رھے ہیں امین ثم امین۔ فریدہ