دل میں چاہ ہو گی تو کوشش کریں گے۔۔۔
کہتے ہیں نا جہاں چاہ ہے وہاں راہ ہے۔ اگر چاہت ہو گئی تو کوشش بھی کریں گے۔ اگرچاہ ہے نہ منزل کے قریب جانے کی تو پھر اس کے لئے کوشش کرو گے۔ راستے کھو جو گے۔ خود کھوجنے والے بن جاؤ گے۔ آپ کے سامنے حق کی راہ پر چلتے ہوئے پورا نقشہ رکھ دیا جاتا ہے۔وسیلے سے کئی آشنائی ذریعے عطا ہو جاتے ہیں ۔ایسے کرو ، اس طرح سٹیپ لے لو ، اس طرح سے عمل کرو ۔ یہاں سے جاؤ، یہاں سے بچ جاؤ۔ بس اندر یہ احساس اور چاہت جاگی رہے۔جتنا اندر جذبہ ہو گا اتنا ہی منزل کی جانب قدم۔بڑھاتے جائیں گے۔پیش نظر صرف اپنی منزل ہو گی۔اس تک جانے کی چاہت کوشش کرواتی جاے گی۔ اللہ اندر سچی لگن اور جذبہ عطا کر دے جو منزل تک لے جائے آمین۔ فریدہ