💚سنتِ مسواک💚


مسواک پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں میں سے ایک بہت ہی پیاری سنت ہے۔

💚مسواک پکڑنے اور کرنے کا طریقہ

مسواک شروع کرنے سے پہلے دھو لیں۔

مسواک کرنے کا فقہاء کرام نے مسنون طریقہ یہ بیان کیا ہے کہ

مسواک داہنے ہاتھ میں لیں، اور داہنے ہاتھ کی چھوٹی انگلی مسواک کے نیچے رہے، اور درمیانی تین انگلیاں مسواک کے اوپر رہیں، اور انگوٹھا مسواک کے سرے پر نیچے کی جانب ہو۔

مسواک دانتوں کی چوڑائی میں اس طرح کریں کہ پہلے اوپر کے دانتوں پر دائیں جانب کریں، پھر بائیں جانب کے اوپر کے دانتوں پر مسواک کریں۔

پھر اسی طرح نیچے کے دانتوں پر دائیں جانب مسواک کریں، پھر بائیں جانب کریں-
(البحر الرائق ، ج1، کتاب الطہارۃ، سنن الوضوء، ص42/43میں ہے)

ایک وقت میں اسی طریقہ پر تین بار مسواک کریں، اور ہر بار مسواک کرنے پر مسواک دھو لیں۔

مسواک کرنے کے بعد مسواک کو بچھا کر یعنی لٹا کر نہ رکھیں۔ بلکہ سیدھا کھڑا کریں کہ مسواک کے ریشے اوپر کی جانب ہوں۔

مسواک زمین پر نہیں رکھنی چاہیے۔