💚مسواک سے متعلق چند ضروری آداب


1. مسواک کو دھو کر رکھیں۔

2. مسواک کو کسی بھی جگہ پر بچھا کر نہ رکھیں کیونکہ بچھا کر رکھنے سے جنون کا اندیشہ ہے۔

3. مسواک ایک بالشت سے زیادہ نہ ہو ورنہ اس پر شیطان سوار ہو جاتا ہے۔

4. مسواک کی موٹائی چھوٹی انگلی کے برابر ہو۔

5. پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریان کی لکڑی کے مسواک سے منع فرمایا ہے اور فرمایا کہ یہی جزام کی رگوں کو ابھارتا ہے۔

6. شرح احیاء میں علامہ زبیدیؒ نے بیان کیا کہ آبنوس، انجیر، انار، گلاب، تلسی اور مہندی کی شاخ سے مسواک صحت کے اعتبار سے مضر ہے۔

7. اکثر علماء نے بانس کی لکڑی سے بھی مسواک کرنے سے منع کیا ہے۔