💚افضل مسواک💚


ابوخیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پیلو کا مسواک دیتے ہوئے فرمایا
پیلو کا مسواک کیاکرو.

علامہ زبیدیؒ نے شفا کے حوالے سے لکھا ہے کہ پیلو کی مسواک افضل ہے خواہ جڑ کی ہو یا شاخ کی۔
پیلو کے بعد زیتون کا مسواک افضل ہے.

حضرت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
کیا ہی بہترین مسواک زیتون کے مبارک درخت کا ہے جو منہ کو خوشگوار بناتا ہے اور بدبو کو زائل کرتا ہے۔