💚مسواک کے سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوۂ حسنہ💚


1. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی نماز کیلئیے گھر سے نکلتے تو مسواک فرماتے۔

2. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو سب سے پہلا کام مسواک کرنے کا کرتے۔

3. رات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستر پر ہی مسواک رکھ دیا جاتا۔

4. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو اٹھتے، مسواک کرتے، وضو فرماتے اور نماز پڑھتے۔

5۔ تین اوقات میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کا اہتمام فرماتے۔
۱. رات کو سوتے وقت۔
۲. جب رات کے کسی پہر اٹھتے۔
۳. جب صبح نماز کیلئیے تشریف لے جاتے۔

6۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں بھی مسواک اور کنگھی ساتھ رکھتے۔

7۔ حالتِ احرام میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسواک فرمایا۔

8۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک سفر میں بھی ساتھ رکھتے۔

9۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں بھی کثرت سے مسواک فرماتے۔