💚مسواک سے پڑھی گئی نماز کی فضیلت💚



1. حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
مسواک کے ساتھ نماز کا ثواب ستر گنا زیادہ ہے اس نماز سے جو بلا مسواک پڑھی گئی ہو ۔
2. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
میں دو رکعت مسواک والی نماز پڑھوں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اور محبوب ہے بہ نسبت اس کے کہ میں بلا مسواک کے ستر رکعت پڑ ھوں.

3. حضرت علیؑ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب تم میں سے کوئی رات میں بیدار ہو تو مسواک کرے اس لئیے کہ آدمی جب رات میں بیدار ہوتا ہے اور مسواک کرتا ہے، وضو کرتا ہے پھر نماز کے لئیے کھڑا ہوجاتا ہے تو فرشتے آتے ہیں اور اس کے پیچھے کھڑے ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے منہ میں اپنا منہ رکھ دیتے ہیں.

4. ابنِ شہاب زہریؒ سے روایت ہے کہ
آدمی جب دن یا رات میں اچھی طرح وضو کرتا ہے اور مسواک کرتا ہے پھر نماز کیلئیے کھڑا ہوتا ہے تو فرشتے اس کے اردگر چکر لگاتے ہیں اور پھر اس کے قریب جاتے ہیں یہاں تک کے اس کے منہ پر اپنا منہ رکھ دیتے ہیں۔
پس وہ قرآن پڑھتا ہے اور فرشتے کا منہ اس کے منہ میں رہتا ہے۔
اگر مسواک کر کے نماز نہیں پڑھتا تو فرشتے گھومتے ہیں مگر اپنا منہ نہیں رکھتے۔