💚عورتوں کے لئیے مسواک مسنون


حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک فرماتے، پھر مجھے مسواک دیتے تاکہ میں دھو دوں تو میں مسواک کرنے لگ جاتی پھر دھوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی۔

واسلہ بن العصقی کہتے ہیں کہ
صحابہ کرام تلواروں کے دستوں میں مسواک باندھ دیا کرتے تھے اور عورتیں اپنی چادروں اور دوپٹوں میں باندھ لیا کرتی تھیں۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ جسطر ح مردوں کے لئیے مسواک سنت ہے اسی طرح عورتوں کے لئیے بھی مسواک سنت اور مسنون ہے.