💚مسواک کے فوائد وبرکات💚

علامہ تحتویؒ نے مسواک کے دینی اور دنیاوی فوائد جو حضرت ابن عباسؓ اور حضرت عطاءؓ سے منقول ہیں، بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مسواک کیا کرو اس سے تغافل مت کیا کرو اس کے یہ فوائد ہیں

1. مسواک کی نماز کا ثواب 99 گنا بلکہ 440 گنا بڑھ جاتا ہے۔

2. اس کا استعمال ہمیشہ وسعتِ رزق کا باعث ہے۔

3. مالداری لاتا ہے.

4. اسبابِ رزق کی سہولت کا باعث ہے.

5. دفعِ دردِ سر ہے۔

6. سر کی رگوں کیلئیے مفید ہے۔

7. دانت مضبوط کرتا ہے۔

8. فصاحت و بلاغت پیدا کرتا ہے۔

9. قوتِ حافظہ بڑھاتا ہے۔

10. عقل کی زیادتی کا باعث ہے۔

11. دل کو نظیف(پاک) رکھتا ہے۔

12. نیکیوں کو زائد کرتا ہے۔

13. چہرے منور ہو جانے سے فرشتے مسکراتے ہیں۔

14. نماز میں فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔

15. مسواک کرنے والے انبیاء اور پیغمبروں کی دعا اور استغفار پاتے ہیں۔

16. ذہن کو صاف کرتا ہے۔

17. کھانا ہضم کرتا ہے۔

18. کثرتِ اولاد کا باعث ہے۔

19. بڑھاپا دیر سے آتا ہے۔

20. بدن کی گرمی کو دور کرتا ہے۔

21. پل صراط پر بجلی کی طرح گزارنے والا ہے۔

22. نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دلاتا ہے۔

23. عبادتِ الٰہی کا شوق پیدا کرتا ہے۔

24. جسم کے درد کو دور کرتا ہے۔

25. کلمہ شہادت موت کے وقت یاد دلاتا ہے۔

26. روح کے نکلنے کو آسان کرتا ہے۔

27. قبر میں کشادگی کا باعث ہے۔

28. قبر میں اُنس کا باعث ہے۔

29. مسواک کرنے والے کیلئیے جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

30. مسواک کرنے والے کیلئیے جہنم کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔

31. مسواک کرنے والا دنیا سے پاک صاف ہو کر جاتا ہے۔

32. ملائکہ ان کی تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں کہ یہ لوگ انبیاء کرام کے راستے پر چلنے والے ہیں۔

33. فرشتے موت کے وقت مسواک کرنے والے کے پاس اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں۔ بعض مقامات پر یہ ہے کہ جیسے انبیاء کے پاس آتے ہی۔

34. مسواک کرنے والے کی روح اس وقت تک نہیں نکلتی جب تک وہ پیارے آقاؐ کے حوضِ مبارک سے رحیقِ مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا۔

35. اس کے بارے میں کوئی مستند حدیثِ مبارکہ تو نہیں لیکن بیان کیا جاتا ہے کہ اگر سفر میں کوئی شخص اپنے پاس مسواک رکھے تو خدانخواستہ کسی بھی چھوٹے بڑے حادثے کی صورت میں ہڈی کے ٹوٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔