💚پیارے آقائے دو عالمﷺ کے چلنے کی حالت💚

حضرت امام حسنؑ بن علیؑ سے روایت ہے کہ میں نے اپنی خالہ ہند بن ابی حالہ سے پیارے آقائے دو عالمﷺ کی رفتار کے بارے میں معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ

پیارے آقائے دو عالمﷺ آگے کو جھک کر چلا کرتے تھے۔

متانت اور وقار کے ساتھ قدم اٹھاتے تھے۔

آپﷺ جب چلتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ جیسے کسی اونچائی سے اتر رہے ہوں۔

جب پیارے آقائے دو عالمﷺ کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو پوری توجہ فرماتے۔

راستہ چلتے ہوئے پیارے آقائے دو عالمﷺ کی نظر زمین کی طرف جھکی ہوئی ہوتی۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ کی نگاہ آسمان سے زیادہ زمین کی طرف رہتی۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ اکثر گوشہِ چشم سے دیکھا کرتے تھے۔


راستے میں جس سے ملاقات فرماتے سلام کرنے میں پہل کرتے۔